?️
سچ خبریں:امریکی پولیس نے اس ملک کے ایک شہری کو پنسلوانیا کے لی ہائی ویلی ائرپورٹ پر اپنے سامان میں بم بنانے کا سامان رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
امریکی حکام نے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا ہے جب انہیں اس کے بیگ میں چھپایا گیا دھماکہ خیز مواد ملا جب وہ پنسلوانیا سے فلوریڈا جانے والی ڈومیسٹک فلائٹ میں سفر کرنے والا تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی ائرپورٹ سکیورٹی ایجنسی (TEA)نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے ملک کے مشرق میں واقع لی ہائی ویلی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سامان کے معمول کے معائنے کے دوران ایک مشکوک پیکج دریافت کیا۔
درایں اثنا Axios ویب سائٹ کی طرف سے شائع ہونے والی عدالتی دستاویز کے مطابق، امریکی وفاقی پولیس ایف بی آئی نے مشکوک سامان کے مواد کی فوری تحقیقات کرنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دائرے کی شکل کا دریافت شدہ پیکٹ میں دھماکہ خیز پاؤڈر تھا جسے آتش بازی میں استعمال کیا جاتا ہے۔
ایف بی آئی کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں مزید کہا گیا کہ بیگ میں بیوٹین گیس (گھریلو گیس) کی ایک بوتل، ایک لائٹر اور ایک پائپ موجود تھا جس کے اندر سفید پاؤڈر کی باقیات تھیں۔ امریکی وفاقی پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت مارک ماولی کے نام سے ہوئی ہے جو فلوریڈا کے شہر اورلینڈو جانا چاہتا تھا۔
رپورٹ کے مطبق اسے سکیورٹی ڈپارٹمنٹ میں جانے کے لیے دی جانے والی ائرپورٹ کے لاؤڈ اسپیکر کی آواز سنتے ہی وہ تیزی سے ائرپورٹ سے نکل گیا تاہم اس کے چند گھنٹے بعد ہی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔


مشہور خبریں۔
بن سلمان بیجنگ سرمائی اولمپکس سے کیوں غیر حاضر ہیں؟
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے
مارچ
حماس سے منسوب جرائم 7 اکتوبر کو نہیں ہوئے
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک معروف فرانسیسی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر
دسمبر
ترکی نے چین اور فرانس سے منسلک جاسوسی نیٹ ورکس کا انکشاف کیا
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:ترک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فرانس کے
فروری
فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اسے سیاست میں مت گھسیٹیں: ترجمان پاک فوج
?️ 8 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس
فروری
اسلام آباد میں 17 سالہ معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل، مقدمہ درج کرلیا گیا
?️ 3 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر
جون
ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ پر فوادچوہدری کی وضاحت
?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
جنوری
صیہونی وزات جنگ کی حالت زار
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مظاہرین نے مسلسل دوسری رات بھی صیہونی وزارت جنگ
دسمبر
محمود عباس نے سعودی عرب کا دورہ کیوں ترک کیا؟
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے مغربی کنارے کے شمالی
اگست