?️
سچ خبریں:فرانس نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے تارکین وطن کو مانش ٹنل عبور کرنے سے روکنے کے لیے اب تک ایک یورو ادا نہیں کیا ہے۔
انڈیپنڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق فرانس نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے تارکین وطن کو مانش ٹنل عبور کرنے سے روکنے کے لیے ابھی تک ایک یورو بھی ادا نہیں کیا، اس سلسلے میں فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمنن نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا وعدہ نبھائے اور 54 ملین ڈالر ادا کرے جو اس نے پہلے مانش ٹنل کے ذریعے غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کے لیے فرانس کی کوششوں کی حمایت کا وعدہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم لندن پر زور دیتے ہیں کہ وہ مالی مدد کے اپنے وعدے پر پورا اترے کیونکہ ہم ان کے سرحدی تحفظ کے لیے کاروائیاں کرتے ہیں، ڈارمن نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئی واضح وضاحت دیے بغیر تارکین وطن کے لیےاپنے ملک کی کشش ‘ کو کم کرنے کے لیے کچھ کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم انسانوں اور ان بچوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو ان کشتیوں پر سوار ہوتے ہیں اس لیے کہ ان کی زندگی خطرے میں ہےجبکہ کچھ لوگ اس ٹنل کو عبور کرتے ہوئے مر جاتے ہیں ،تاہم میں نہیں چاہتا کہ ان کی زندگی سیاسی تنازعات کی بھینٹ چڑھ جائے۔
واضح رہے کہ 2021 کے شروع میں برطانوی حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن کےمسئلے سے نمٹنے کے لیے لاکھوں پاؤنڈ دینے کا وعدہ کیا تھا،تاہم برطانوی ہوم سکریٹری پریٹی پٹیل نے حال ہی میں دھمکی دی جب تک مزید لوگوں کو لندن پہنچنے سے روکا نہیں جائے گا یہ امداد نہیں دی جائے گی۔
یادرہے کہ فرانس کے کالیس ریجن میں کوسٹ گارڈ کمانڈر فرانز ٹاورٹ نے بھی گزشتہ ماہ دھمکی دی تھی کہ اگر لندن نے فنڈنگ بند کر دی تو وہ اپنی کمان میں موجود کوسٹ گارڈز کو نکال دیں گے۔


مشہور خبریں۔
سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کا مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان
?️ 12 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مسلم لیگ ہاؤس
مارچ
سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ترجمان نے جمعہ کی
اپریل
شام کے ایک گاؤں کے رہائشیوں کا امریکی فوجیوں سے مقابلہ
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:شام کے شہر الحسکہ کے شمالی مضافات میں دیہاتیوں نے مقامی
فروری
غزہ کی پٹی میں الزیتون کی تازہ ترین خبر
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ کے 138ویں دن میں داخل ہو چکے ہیں،
فروری
ٹرمپ سیاسی انتقام کے لیے عدلیہ کا استعمال کر رہے ہیں:امریکی شہری
?️ 24 اکتوبر 2025 ٹرمپ سیاسی انتقام کے لیے عدلیہ کا استعمال کر رہے ہیں:امریکی شہری
اکتوبر
عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی جیل میں ملاقات
?️ 26 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ
مئی
سردی غزہ کے بچوں کے لیےایک بڑی تباہی
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کے
فروری
اسرائیلی فوج حماس کے ہتھکنڈوں کی زد میں رہتی ہے
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ گولانی بریگیڈ
جولائی