?️
سچ خبریں:فارن پالیسی میگزین نے یوکرین اور کیمرون میں سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لیے جو بائیڈن کے دوہرے معیار کا تجزیہ کیا ہے اور اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ ریاستہائے متحدہ نے نان ریفولمنٹ کے اصول کی خلاف ورزی کی ہے۔
امریکی میگزین فارن پالیسی نے روبی گرمر اور سارہ ہوگس کا لکھا ہوا ایک کالم شائع کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ امریکہ یوکرائنی پناہ گزینوں کے لیے اپنے دروازے کھول رہا ہے جبکہ افریقی پناہ گزینوں پر یہ دروازے بند کر دیتا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیمرون کی جنگ سے فرار ہونے والے پناہ گزین حیران ہیں کہ ان کے ساتھ یوکرائنی پناہ گزینوں جیسا سلوک کیوں نہیں کیا جا رہا ہے۔
پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی حامی تنظیموں نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یوکرینیوں کے لیے عارضی مدد بڑھانے کے فیصلے کی تعریف کی، تاہم اس فیصلے نے بہت جلد دیگر جنگ زدہ ممالک، خاص طور پر کیمرون سے آنے والے پناہ گزینوں کے ساتھ لیے بائیڈن حکومت کے رویے کے بارے میں نئے اور مشکل سوالات کو جنم دیا۔
فارن پالیسی نے مزید کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ڈائریکٹرز میں سے ایک ایمی فشر کہتی ہیں کہ ہم میں سے بہت سے لوگ ناراض ہیں کہ یوکرین کے باشندے مختصر مدت میں حمایت حاصل کر سکتے ہیں جبکہ کیمرونیوں کو اب بھی انتظار کرنے کو کہا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 38.28 فیصد تک جا پہنچی
?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں
اکتوبر
اردوغان زیلنسکی اور گوٹیرس سے ملاقات کے لیے یوکرین پنہچے
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان سرکاری دورے کے ایک حصہ
اگست
ہڑتال کے باعث برطانوی ریلوے کا نظام مفلوج
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی ریلوے ورکرز کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین کے رہنما
مئی
پنجاب حکومت نے وہ کام کیے جو کوئی صوبہ نہیں کررہا ہے
?️ 25 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پنجاب ایجوکیشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
اگست
ہزاروں برطانوی ڈاکٹروں کی ہڑتال
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:ہزاروں برطانوی ڈاکٹر اپنی کم تنخواہوں کے خلاف بدھ سے تین
جون
امریکی پابندیوں کی پالیسی کی وجہ سے ڈالر پر اعتماد میں کمی
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی اقتصادی پابندیوں کے نئے دور پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکہ
ستمبر
ایک بار پھر پارٹی دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، بلاول بھٹو
?️ 1 فروری 2024خضدار: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق
فروری
ن لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا۔ عظمی بخاری
?️ 18 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر