?️
سچ خبریں: پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی غیرعلانیہ میٹنگ میں پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اہم نکات کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ میٹنگ کا انعقاد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، خطے کی سلامتی کی خراب صورتحال اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے کیا گیا تھا۔
پاکستان کی درخواست پر یو این ایس سی کا اجلاس بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور اشتعال انگیز بیانات کے تناظر میں بلایا گیا، جنہوں نے فوجی تصادم کے خطرے کو بڑھا دیا ہے اور علاقائی و بین الاقوامی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ میٹنگ کے دوران، کونسل کے اراکین نے جنوبی ایشیا میں کشیدگی بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فوری طور پر پرامن حل اور تناؤ میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔
اراکین نے مذاکرات اور سفارت کاری کو تناؤ کم کرنے، فوجی تصادم سے بچنے اور مسائل کے پرامن حل کا ذریعہ قرار دیا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق، متعدد اراکین نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر کا دیرینہ تنازعہ خطے میں عدم استحکام کی جڑ ہے اور اسے سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔
کئی اراکین نے بھارت کے جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے بین الاقوامی قوانین اور معاہدات کی پاسداری پر زور دیا۔ پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات، بشمول 23 اپریل کے یکطرفہ اعلانات اور اس کی جارحانہ فوجی پوزیشننگ کو اجاگر کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ اقدامات ناقابل قبول اور خطرناک ہیں، جو تباہ کن نتائج کا سبب بن سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اراکین کو بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ممکنہ اطلاعات سے آگاہ کیا گیا۔ پاکستان نے واضح کیا کہ وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے جائز حقِ دفاع استعمال کرے گا۔ تاہم، پاکستان نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ وہ کشیدگی بڑھانے کا خواہاں نہیں۔
پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات، جن میں 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں حملے کے ساتھ پاکستان کو منسلک کیا گیا تھا، کو سختی سے مسترد کر دیا۔ اسلام آباد نے کہا کہ نئی دہلی کے یہ الزامات بغیر کسی تحقیقات یا معتبر ثبوت کے لگائے گئے ہیں۔ میٹنگ میں زور دیا گیا کہ ایسے واقعات کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی یا جارحیت کے جواز کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق، میٹنگ میں اسلام آباد کے اس دعوے پر بھی تبادلہ خیال ہوا کہ "بھارت، پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔” اراکین کو بھارت کے جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا، جو بین الاقوامی قانون کے تحت ایک پابند معاہدہ تھا اور عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا تھا۔
پاکستان نے خبردار کیا کہ دریاؤں کے پانی کے قدرتی بہاؤ میں رکاوٹ یا اس کے راستے میں تبدیلی کو جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔ اسلام آباد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے اراکین کی جانب سے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی کوششوں کو تیز کرنے کی پیشکشوں کو خوش آمدید کہا۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری، خاص طور پر سلامتی کونسل، کو فوری اور ذمہ داری کے ساتھ عمل کرنا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا اور اس سے آگے تباہ کن نتائج سے بچا جا سکے۔ گزشتہ روز، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ اپنی دوسری ٹیلی فون کال میں ثالثی اور اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد کی اپنی پیشکش دہرائی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
اسرائیل ٹوٹ رہا ہے: موساد کے سابق سربراہ
?️ 4 جون 2022عربی اخبار 21 نے موساد کے سابق سربراہ تامیر باردوت کے حوالے
جون
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں حماس کے دو لیڈر گرفتار
?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے آج صبح مغربی کنارے میں حماس کے
مارچ
نیتن یاہو کے گینگ کی سفید فام بغاوت کا نام کیا ہے ؟
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے 2023 میں عدالتی اصلاحات کی وجہ سے
نومبر
اسرائیل کی ناکامی کے دو اہم سسب کیا ہیں ؟
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی جنگ کے نتائج سے قطع نظر، اسرائیل کے لیے
اکتوبر
برطانیہ: ایران کے ساتھ سفارتی حل کا موقع موجود ہے۔
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ دیویڈ لَمی نے وائٹ ہاؤس میں اپنے
جون
علماء کرام سیالکوٹ واقعے پر سری لنکا کے ہائی کمشنر سے اظہار تعزیت کی
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) علما کرام کے وفد نے اسلام آباد میں سری
دسمبر
کیا امریکہ طالبان کو نقد رقم بھیجتا ہے؟
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:یو ایس آفس آف انسپکشن فار افغانستان ری کنسٹرکشن SIGAR نے
فروری
امریکہ کا 90 دنوں میں غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کا مقصد
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ایک
جنوری