پاکستان نے باضابطہ طور پر سعودی عرب میں اپنے فوجیوں کی تعینات کی تصدیق کی

پاکستان

?️

سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ پاکستانی فوجی مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود ہیں۔ یہ انٹرویو بدھ کے روز نشر کیا گیا۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ پاکستانی افواج اس وقت سعودی عرب کی سرزمین پر متعدد آپریشنل شعبوں اور صلاحیتوں میں فرائض انجام دے رہی ہیں۔
انہوں نے خطے میں اسلام آباد کے نمایاں کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ پاکستان کی مسلح افواج اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں اور میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں۔
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت اس تعیناتی کی نوعیت سے متعلق سوال کے جواب میں جنرل چودھری نے واضح کیا کہ جی ہاں، پاکستان کی مسلح افواج کئی دہائیوں سے مختلف صلاحیتوں کے ساتھ سعودی عرب میں تعینات ہیں اور اس ملک کے ساتھ مسلسل تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جنرل چودھری نے علاقائی دفاعی تعاملات کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان سہ فریقی دفاعی اتحاد کوئی نئی یا اچانک وجود میں آنے والی چیز نہیں، بلکہ یہ تینوں ممالک کے درمیان گہرے سفارتی، سیاسی، عسکری تعلقات اور دیرینہ عوامی روابط کی بنیاد پر قائم ہوا ہے۔
پاکستان کے فوجی ترجمان جنرل احمد شریف چودھری نے سی این این کو انٹرویو میں سعودی عرب میں پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کی تصدیق کر دی اور کہا کہ یہ تعیناتی مکہ دفاعی معاہدے کے تحت ہے۔

مشہور خبریں۔

اومی کرون کےخطرے کے پیش نظر  نئی پابندی عائد

?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر این

کیا امریکی فوج عراق سے نکلیں گی؟

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجی دستوں کی صورتحال اور اس ملک سے

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات عروج پر

?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:اگرچہ نیتن یاہو کے اقتدار سے ہٹنے صیہونی حکومت اور امریکہ

ایران پر حملے کی کامیابی کا فیصلہ کرنا بہت جلد ہے: بلنکن

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں:  امریکی سیکرٹری خارجہ انتھونی بلینکن نے سی این این کے

امریکہ نے اپنی عادت کے مطابق ایک بار پر وعدہ خلافی کی:ایران

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی ٹیم کے سربراہ

سعودی اتحاد کے ہاتھوں اب تک 3000 سے زائد یمنی بچے شہید

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:یمنی عوام کے خلاف مسلط کردہ سعودی اتحاد کی جنگ میں

روحانی اور غیر مادی میدان میں مغربی تہذیب کا زوال

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں: فکری اور عملی بنیادوں کے فقدان کی وجہ سے مغربی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے