?️
سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات میں اپنے ڈیموکریٹک حریف پر تازہ ترین حملے میں، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کو مکمل بدھو کہا!
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس ملک کے موجودہ صدر جو بائیڈن کو اپنے تمام قانونی مسائل کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے اور اس کے علاوہ وہ ایک مکمل بدھو ہے!
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ٹائم میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو پر کڑی تنقید کی
ٹرمپ نیو جرسی میں اپنی انتخابی ریلی میں اپنی معمول کی ٹوپی پہنے ہوئے تھے جس پر "امریکہ کی عظمت واپس لائیں” لکھا ہوا تھا، انہوں نے کہا کہ امریکی تاریخ کے 10 بدترین صدور کو نے مل کر ہمارے ملک کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا اس بدھو انسان نے پہنچایا ہے!
انہوں نے مزید کہا کہ وہ (بائیڈن) بیوقوف ہے ، اس نے آج تک کبھی بھی عقلمندی سے کام نہیں لیا، میں اسے بے وقوف سمجھتا تھا لیکن اب میں اس کے بارے میں مختلف انداز میں بات کرتا ہوں کیونکہ اب اس کا نقاب اتر چکا ہےم وہ اچھا انسان نہیں ہے ،تمام ممالک کی تاریخ کا بدترین صدر ہیں، ساری دنیا نے اس کا مذاق اڑا رہی ہے۔
سابق امریکی صدر نے اپنے خلاف مقدمات کا بھی حوالہ دیا اور 81 سالہ بائیڈن کو ان مقدمات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنے حریفوں کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے، تیسری دنیا کے ممالک ایسا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بائیڈن کو ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی معاشی نمو ان کے دور صدارت میں ہوئی اور کہا کہ اگر بائیڈن یہ الیکشن جیت گئے تو متوسط طبقہ ہار جائے گا،نیو جرسی ہار جائے گا لیکن اگر ٹرمپ جیت جاتا ہے تو متوسط طبقے اور کم آمدنی والے لوگ دوبارہ جیتنا شروع کر دیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
12 جولائی کے دھرنے کے بارے میں امیر جماعت اسلامی کا بیان
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے
جولائی
سری لنکا کے مسلمان رواں سال حج کی سعادت سے محروم
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:سری لنکا میں آزادی کے بعد سے سب سے زیادہ معاشی
جون
صنعاء میں یمنی مسلح فوج کی بڑی فوجی پریڈ
?️ 23 ستمبر 2023ؤسچ خبریں:اس فوجی پریڈ میں مسلح فوج کو حال ہی میں فراہم
ستمبر
سید حسن نصراللہ کی تقریر پر صیہونی میڈیا کا ردعمل
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے جس نے گذشتہ روز مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں
اپریل
ونزوئلا پر امریکی حملہ امریکی میڈیا کی نظر میں
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:سی این این نے خبردار کیا ہے کہ ونزوئلا کے خلاف
نومبر
برطانوی وزیر خارجہ کا خوراک کے عالمی بحران پر انتباہ
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیرس نے عالمی اناج کے بحران کے
جون
خواہش تھی کہ انتخابات کیلئے متفقہ تاریخ کا اعلان کیا جاتا، گورنر خیبرپختونخوا
?️ 4 مارچ 2023خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی نے کہا ہے
مارچ
میڈیکل رپورٹ غیرتسلی بخش قرار، عمران خان کا دوبارہ طبی معائنہ کروانے کا حکم
?️ 28 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے جیل حکام کی طرف سے جمع
اپریل