ٹرمپ کی مقبولیت میں ایک بار پھر کمی،کیا کمزور معیشت ریپبلکنز کو شکست دے سکتی ہے؟

ٹرمپ کی مقبولیت

?️

ٹرمپ کی مقبولیت میں ایک بار پھر کمی،کیا کمزور معیشت ریپبلکنز کو شکست دے سکتی ہے؟

ایک نئی سروے رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ میں بیبی بومر نسل یعنی 1946 سے 1964 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کے درمیان ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی بدحالی اور حالیہ حکومتی بحران کی بڑی وجہ ہے، جو 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے لیے مشکل پیدا کر سکتی ہے۔

امریکی جریدے نیوزویک کے مطابق یوگاو–اکانومسٹ کے تازہ ترین سروے میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ تک 49 فیصد بومرز ٹرمپ کی کارکردگی کے حامی تھے، لیکن نومبر میں یہ حمایت گھٹ کر 42 فیصد رہ گئی۔ اس کے برعکس مخالفین کی شرح 57 فیصد تک پہنچ گئی، جو مقبولیت میں 15 پوائنٹس کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

بیبی بومرز نے 2024 کے صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، اور انہی ووٹروں کا رخ اب بدل رہا ہے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو 2026 کے کانگریسی انتخابات میں ریپبلکن امیدواروں کو شدید نقصان ہو سکتا ہے—خصوصاً ان ریاستوں میں جہاں بزرگ ووٹر ہمیشہ سے GOP کا مضبوط ستون رہے ہیں۔

امریکہ میں تاریخی نوعیت کی حالیہ حکومتی تعطیلی نے بزرگ شہریوں کی تشویش میں اضافہ کیا ہے۔ بہت سے افراد کو اندیشہ تھا کہ غذائی معاونت کے مرکزی پروگرام SNAP سمیت دیگر فلاحی امداد میں تاخیر یا کمی آ سکتی ہے۔

وزارتِ زراعت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ SNAP کے 42 ملین مستفیدین میں سے 20 فیصد یعنی تقریباً 8.4 ملین افراد کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ ہے۔ حکومتی نظام تعطیلی کے دوران متاثر ہونے سے کئی ریاستوں میں مکمل فائدے کی بحالی میں بھی تاخیر کا خطرہ برقرار ہے۔

تعطیلی کے دوران فنڈز کم ہونے پر وزارتِ زراعت نے ہنگامی ذخائر سے 4.65 ارب ڈالر استعمال کیے، مگر اس کے باوجود امداد دو تہائی تک محدود کرنی پڑی۔ بعد ازاں دو وفاقی ججوں نے اس کمی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مکمل ادائیگی بحال کرنے کا حکم دیا۔

یوگاو–اکانومسٹ سروے کے مطابق 52 فیصد بومرز نے وفاقی حکومت کی تعطیلی کے انتظامات کو ناکام قرار دیا جبکہ 41 فیصد نے کہا کہ وہ اس کے اثرات سے براہ راست یا کسی حد تک متاثر ہوئے۔

اقتصادی دباؤ پہلے ہی بڑھا ہوا تھا، اور حکومتی تعطیلی نے صورت حال مزید خراب کر دی۔ غذائی اشیا کی قیمتیں اور توانائی کے اخراجات مسلسل اوپر جا رہے ہیں۔

امریکی خزانہ کے مطابق ایک ہفتے کی حکومتی تعطیلی سے ملک کی معیشت کو 15 ارب ڈالر تک کا نقصان ہو سکتا ہے۔ سالانہ مہنگائی کی شرح تقریباً 3 فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔

سروے میں صرف 34 فیصد بومرز نے معیشت کو ’’اچھی‘‘ قرار دیا، جب کہ 39 فیصد نے اسے ’’کمزور‘‘ بتایا۔ مزید 57 فیصد کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی حالات مزید بگڑ رہے ہیں‘‘۔

معاشی مشکلات کے ساتھ ساتھ ایک اور تشویشناک امر یہ ہے کہ امریکہ میں نصف سے زیادہ بزرگ شہری ریٹائرمنٹ کے لیے مالی طور پر تیار نہیں ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک پالیسی کے مطابق بڑی تعداد میں 50 اور 60 کی دہائی میں موجود افراد کے پاس کوئی قابلِ ذکر پس انداز نہیں اور وہ غربت کی ڈھلان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 30 جنوری تک جب حکومتی فنڈنگ کا نیا منصوبہ مکمل طور پر نافذ ہوگا، اس وقت تک ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔ اگر یہ رجحان جاری رہا تو 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن جماعت کے لیے سیاسی خطرات بڑھ جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حزب اللہ کے ساتھ لڑنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی ذرائع ان عوامل کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو

ہندوستانی گندم پاکستان کے راستے افغانستان پہنچائا جائے

?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں:  طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ عامر خان متقی

آرمی چیف کی چینی فوجی کمانڈر سے ملاقات، باہمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل

غزہ میں اسرائیل کے فریبکارانہ منصوبے کی ناکامی

?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں: بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں نے اسرائیلی ریگیم کے

سندھ حکومت تعلیم میں عالمی معیار لانے کیلئے پُرعزم ہے۔ مراد علی شاہ

?️ 29 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ

سعودی عرب نے تیونس میں غیر قانونی طور پر جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے صدر کی حمایت کردی

?️ 1 اگست 2021ریاض (سچ خبریں)  سعودی عرب نے تیونس میں جمہوری حکومت کا تختہ

اے آر وائی نیوز کے سینئر وائس پریذیڈنٹ کراچی سے گرفتار

?️ 10 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے

مشرقی یمنی صوبوں کو جنوبی سعودی عرب کے ساتھ الحاق کا انکشاف

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے حال ہی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے