?️
ٹرمپ کی انتقامی مہم جاری امریکی بحریہ کے دو اعلیٰ کمانڈر برطرف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مخالفین اور ناقدین کے خلاف اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے فوجی اور انٹیلیجنس اداروں میں ایک اور بڑی تبدیلی کر دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع پِیٹ ہیگسِتھ نے بحریہ کے دو اعلیٰ افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک نام ظاہر نہ کرنے والے امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ برطرف کیے جانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل جَیفری کروز (سربراہ دفاعی انٹیلیجنس ایجنسی) کے ساتھ ساتھ بحریہ کے ریزرو کمانڈر اور اسپیشل آپریشنز کے سربراہ شامل ہیں۔
ابھی تک کروز کی برطرفی کی سرکاری وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ اقدام صدر ٹرمپ کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ ان فوجی اور انٹیلیجنس حکام کو نشانہ بنا رہے ہیں جن کی آراء ان سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
سینیٹر مارک وارنر، جو سینیٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے نائب صدر ہیں، نے ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ برطرفیاں خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتی ہیں۔ صدر ٹرمپ انٹیلیجنس کو قومی سلامتی کے بجائے وفاداری کا ٹیسٹ بنانے پر تُلے ہوئے ہیں۔
اپریل میں ٹرمپ نے جنرل ٹموتھی ہا کو این ایس اے (ایجنسی برائے قومی سلامتی) کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹایا تھا۔اسی دوران وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل سے درجنوں ملازمین کو برطرف کر دیا گیا۔فروری میں وزیر دفاع نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ جنرل سی. کیو. براون سمیت کئی اعلیٰ فوجی افسران کو ہٹا دیا۔امریکی فضائیہ کے سربراہ نے بھی غیر متوقع طور پر وسطِ مدت میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
کروز کی برطرفی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب ان کی ایجنسی کی ایک ابتدائی رپورٹ میڈیا میں لیک ہوئی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایران کے تین پرامن ایٹمی مراکز پر امریکا کے 22 جون کے فضائی حملے صرف چند ماہ کی تاخیر کا باعث بنے، جبکہ ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ پروگرام مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
یہ انکشاف صدر کو سخت ناگوار گزرا اور انہوں نے سی این این اور نیویارک ٹائمز جیسے اداروں کو "جعلی خبریں پھیلانے والے قرار دیا۔
ٹرمپ انتظامیہ اس وقت انٹیلیجنس اور فوجی اداروں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر رہی ہے، جسے وہ حکومت چھوٹی کرنے اور سیاسی اثرات ختم کرنے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس تولسی گیبارڈ نے اعلان کیا کہ صدر کے حکم پر 37 موجودہ اور سابقہ انٹیلیجنس اہلکاروں کے سیکورٹی کلیئرنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ حیران کن طور پر ان میں سابق صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس بھی شامل ہیں۔گیبارڈ نے یہ بھی بتایا کہ ان کا دفتر آئندہ اکتوبر تک اپنے عملے میں 40 فیصد کمی کرے گا، جس سے سالانہ 700 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
قذافی کے بیٹے کے قتل میں فرانس ملوث
?️ 7 فروری 2026 سچ خبریں: روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی رشیا ٹوڈے نے
فروری
سردی غزہ کے بچوں کے لیےایک بڑی تباہی
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کے
فروری
زیلنسکی سبز وردی پہن کر کس کے ساز پر رقص کرتا ہے؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: روس کی سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمیتری میدویدیف نے
اگست
مغربی ممالک کا ایشیا کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کا منصوبہ
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:مغرب دہشت گرد گروہوں سے شر سے اسی لیے محفوظ ہے
دسمبر
عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر
?️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی کو کاغذات
دسمبر
اسلامی تعاون تنظیم کا مسجد اقصیٰ کے بارے میں بیان
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی
اپریل
عمران خان: افغانستان کے ساتھ کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں
?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے سابق وزیراعظم نے ایک پیغام میں زور دیا
اکتوبر
شام میں داعش کی بربریت؛ چار دن میں کم از کم 100 افراد قتل
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ داعش نے
دسمبر