?️
ٹرمپ کا برطانیہ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے ستمبر میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے منصوبے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔
ایرنا کے مطابق، ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا برطانیہ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر ہم نے کوئی بات نہیں کی۔ اور ہم اس کے حامی نہیں ہیں۔
انہوں نے برطانوی حکومت کے اس عندیے پر کہ اگر اسرائیل نے جنگ بند نہ کی اور انسانی امداد کی اجازت نہ دی، تو فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے گا، تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا: "میرے پاس اس بارے میں کوئی رائے نہیں۔”
ٹرمپ، جن کا ملک اسرائیل کو ہر ممکن فوجی و سیاسی امداد فراہم کر رہا ہے، نے ایک "انسانی” مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال المناک ہے۔ "بچے بھوکے مر رہے ہیں۔ جو کوئی بھی یہ مناظر دیکھ کر متاثر نہ ہو، وہ یا تو بے حس ہے یا پاگل۔”
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا: "ہم بچوں کو کھانا دے رہے ہیں۔ میری بیوی ملانیا کا بھی خیال ہے کہ غزہ کی صورتحال تباہ کن ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے اس بات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کریں گے کہ غزہ کے بچوں کو خوراک دی جائے۔ "میں چاہتا ہوں کہ وہ اس بات کی ضمانت دے کہ بچوں کو خوراک ملے گی۔
فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے برطانیہ و فرانس کی پیش قدمی
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اقوام متحدہ میں منعقدہ فلسطین کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو اقوام متحدہ میں ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔ وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے بھی اس اقدام کی حمایت کی ہے۔
اسی طرح، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے بھی کہا کہ ان کی حکومت ستمبر میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گی۔ میکرون کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ تاریخی ذمہ داری کے تحت لیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے روس پر دباؤ بڑھاتے ہوئے کہا کہ وہ صدر ولادیمیر پوتن کو صرف 10 دن کی مہلت دے رہے ہیں تاکہ یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ کیا جائے، بصورت دیگر امریکہ روس پر اضافی تجارتی پابندیاں عائد کرے گا۔
انہوں نے کہا پوتن نے ایک موقع گنوا دیا۔ میں مایوس ہوں۔ ہر بار جب لگتا ہے کہ جنگ ختم ہونے والی ہے، وہ پھر سے بمباری شروع کر دیتا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے اور امکان ہے کہ یہ ملاقات سال کے اختتام سے قبل ہو۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ناممکن ہے کہ ہوانا سنڈروم کی وجہ روس ہو: امریکہ
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں انٹیلی جنس تحقیقات دوسرے ممالک کے خلاف اپنے
مارچ
لبنانی افواج کے رہنماؤں کے نام ایک کھلے خط میں حزب اللہ کی مجموعی حکمت عملی کا خاکہ
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ نے لبنان کے صدر جنرل مائیکل عون، پارلیمان کے
نومبر
مائیکروفنانس بینکوں کے لیے سرمایہ کی شرط کو مرحلہ وار بڑھا کر 2 ارب روپے کر دیا جائے گا.اسٹیٹ بینک
?️ 19 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ
مئی
ٹرمپ نے اسرائیل کے لیے NPT کی قربانی کیوں دی؟
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: ۲۲، جون کی صبح، دنیا نے جرم اور جارحیت کا
جون
ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان ہونے والا مناظرہ
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: منگل کی شام 10 ستمبر 2024 کو فلاڈیلفیا میں ٹرمپ،
ستمبر
وفاقی کابینہ نے پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ
جولائی
عرب لیڈروں کی ایران کے ہم پلہ ہونے کی کوشش
?️ 3 جون 2021سچ خبریں:اایک امریکی سینیٹر نے انکشاف کیا ہے کہ عرب ممالک کے
جون
’لاہور ہائیکورٹ نے یک جنبش قلم انتخابی عمل کو ڈی ریل کیا‘، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
?️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بیوروکریسی کے تحت انتخابات کرانے
دسمبر