?️
ٹرمپ کا انویدیا اور اے ایم ڈی کمپنی کے ساتھ وہ انوکھا معاہدہ جس سے چین کو ہوگا فائدہ
امریکی جریدے ٹائم کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کمپنی انویدیا (Nvidia) کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنی کچھ مصنوعی ذہانت (AI) کے چپس چین کو برآمد کرے، لیکن اس شرط کے ساتھ کہ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 15 فیصد حصہ امریکی حکومت کو دیا جائے گا۔ اسی نوعیت کا ایک معاہدہ کمپنی اے ایم ڈی (AMD) کے ساتھ بھی کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن نے 2022 سے چین کو جدید ترین سیمی کنڈکٹرز کی برآمدات پر پابندی لگا رکھی تھی تاکہ بیجنگ ان کا فوجی یا حساس منصوبوں میں استعمال نہ کر سکے۔ انویدیا اس پابندی کے بعد چین کے لیے نسبتاً کم طاقتور ورژن "H20” متعارف کروا چکی تھی۔ تاہم رواں سال اپریل میں ٹرمپ انتظامیہ نے ان چپس کی برآمدات کے لیے بھی خصوصی اجازت نامہ لازمی قرار دے دیا تھا، جس کے باعث کمپنی کو ایک سہ ماہی میں 2.5 ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
انویدیا کے سی ای او جن سن ہوانگ نے اس پابندی کے خاتمے کے لیے طویل عرصے تک لابنگ کی اور امریکہ میں مصنوعی ذہانت کے سرورز کی تیاری کے لیے 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی۔ بالآخر وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کے بعد برآمدات پر دوبارہ اجازت دے دی گئی۔
ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "میں نے کہا تھا 20 فیصد چاہیئے، لیکن ہوانگ نے اسے 15 فیصد تک لے آیا۔ یہ پیسہ ملک کے لیے ہے، میرے لیے نہیں۔” ان کے مطابق یہ اجازت صرف انویدیا کے "H20” اور ای ایم ڈی کے "MI-308” جیسے پرانے اور کم رفتار چپس کے لیے ہے، جبکہ جدید ترین "بلیک ویل” سیریز کسی بھی صورت میں چین کو فروخت نہیں کی جائے گی۔
چین کی حکومت نے باضابطہ پابندی تو نہیں لگائی لیکن اپنی کمپنیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکی چپس کے بجائے مقامی مصنوعات، خصوصاً ہواوے کے تیار کردہ پراسیسرز استعمال کریں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس کے باوجود امریکی چپس معیار اور کارکردگی کے باعث اپنی مارکیٹ برقرار رکھیں گے۔
امریکہ میں اس معاہدے پر قانونی اور سکیورٹی خدشات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ کانگریس کے بعض ارکان نے خبردار کیا ہے کہ اس ڈیل سے یہ تاثر مل سکتا ہے کہ "قومی سلامتی کو خریدا یا بیچا جا سکتا ہے۔” ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر برآمدات کی اجازت محض مالی ادائیگی کے بدلے دی جائے تو یہ مستقبل میں ایک خطرناک مثال بن سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی متوقع
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی
دسمبر
فلسطینی جدوجہد نئے دور میں داخل ہو رہی ہے:ترک ماہر
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کے سیاسی تحفظ کے ماہر نے لکھا کہ موجودہ حالات
مئی
ججز کو ڈرانے کے لیے کیا کہا جا رہا ہے؟فواد چوہدری کی زبانی
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ججز کو ڈرانے کے
جولائی
فلسطینی مزاحمتی تحریک نے فلسطینی جوانوں سے کیا کہا ہے؟
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک سے وابستہ عرین الاسود گروپ نے خبردار کیا
جون
صیہونی فوج کے ہتھیار جرائم پیشہ گروہوں کے حامی
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:ہاریٹز کے مطابق 2013 اور 2020 کے درمیان سینکڑوں ہتھیار اسرائیلی
اکتوبر
نیٹو کی توسیع ترکی کے مفاد میں نہیں ہے: اردوغان
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے کے
مئی
کیا دنیا واپسی کے نقطہ کے قریب پہنچ رہی ہے ؟
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: آج روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزارت خارجہ میں شرکت
جون
پی ٹی آئی کے 90 فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ
?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر
جنوری