?️
سچ خبریں:امریکی نیشنل دستاویزات کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی صدارت کے ختم ہونے کے بعد متعدد ریکارڈز اور دستاویزات غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ لئے گئے۔
امریکا کی نیشنل آرکائیوز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں واقع گھر سے 15 سوٹ کیس واپس منگوا رہا ہے جو ٹرمپ غیر قانونی طور پر اس وقت اپنے ساتھ لے کر چلے گئے تھے جب وہ وائٹ ہاوس چھوڑ رہے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس میں شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کی جانب سے ٹرمپ کو ارسال کئے گئے خطوط بھی شامل ہیں جبکہ اس سلسلہ میں قانونی عمل یہ تھا کہ ٹرمپ اپنی مدت ختم ہونے پر یہ سارے ریکارڈ اور یادگاریں، حوالے کر دیتے جس میں سابق صدر باراک اوباما کے خطوط بھی شامل ہیں،یہ ساری چیزیں نیشنل آرکائیوز میں جمع کرانی تھیں لیکن ٹرمپ یہ سارا سامان پام بیچ میں واقع اپنے گھر لے کر چلے گئے تھے۔
نیشنل آرکائیوز کے عہدیدار ڈیوڈ پیرئر نے کہا کہ ادارہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کی سارے دستاویزات اور یادگاریں، ان کی صحیح جگہ پر پہنچائے اور تقریبا ایک سال گزر گیا ہے تاہم ہمیں اب تک یہ ساری چیزیں نہيں ملی ہیں، واضح رہے کہ امریکا میں واٹر گیٹ اسکینڈل کے بعد قانون بن گیا تھا کہ صدر کی ساری سرگرمیوں کے ریکارڈ محفوظ رکھے جائیں گے، اس قانون کی پابندی سارے سربراہوں نے کی تاہم ٹرمپ نے اس قانون پر توجہ نہیں دی۔


مشہور خبریں۔
ادارے میں ’نیوٹریلٹی‘ کے آثار نظر نہیں آرہے، اسد عمر
?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر
جنوری
بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان ابتدائی آزاد تجارتی معاہدہ
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سرکاری ٹی وی (کان) نے اعلان کیا ہے
دسمبر
ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان 2 فیصد کا فرق
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن
جولائی
کیا ہیگ کی عدالت نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے گی؟
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے اعلان کیا
مئی
غزہ میں صیہونی حکومت کی فوجی کارروائیوں میں توسیع
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کیٹس نے ایک بیان میں اعلان
اپریل
مصر لبنان میں ثالثی کر سکتا ہے؟ واشنگٹن اور قاہرہ کی بیروت میں سرگرمیاں
?️ 29 اکتوبر 2025مصر لبنان میں ثالثی کر سکتا ہے؟ واشنگٹن اور قاہرہ کی بیروت
اکتوبر
عراقی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں میدان میں
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: لاکھوں عراقی عوام نے بغداد کے تحریر اسکوائر پر فلسطینی
اکتوبر
حزب اللہ: مزاحمت اور لبنانی فوج کے درمیان تصادم کبھی نہیں ہوگا
?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: حزب اللہ کے سیاسی کونسل کے رکن نے لبنان کی
مئی