?️
امریکہ میں آتش زدگی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں, ماہرین نے ٹرمپ حکومت کو قرار دیا ذمہ دار
امریکہ میں جنگلاتی آگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باوجود فائر فائٹرز کو افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے، جس کی بڑی وجہ ماہرین کے مطابق سابقہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں عملے میں کی گئی کٹوتیاں ہیں۔
خبررساں ادارے رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق، جنگلات کی نگرانی کرنے والی یو ایس فارسٹ سروس کو اپنے موجودہ اور سابقہ عملے کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پچھلے چند سالوں میں قریب 5 ہزار اہلکاروں کے استعفے اور ریٹائرمنٹ کے بعد ادارے کو شدید عملے کی کمی کا سامنا ہے، جو کہ کل افرادی قوت کا تقریباً 15 فیصد بنتی ہے۔
موجودہ فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ ان سے فائر فائٹنگ جیسے اہم فرائض کے بجائے دیگر غیر متعلقہ کام مثلاً صفائی ستھرائی جیسے کام کروائے جا رہے ہیں۔
فارسٹ سروس کی جانب سے اگرچہ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے پاس آگ سے نمٹنے کے لیے وافر وسائل موجود ہیں، لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس نظر آتے ہیں۔ ماہرین اور ماحول دوست تنظیموں کا کہنا ہے کہ ادارہ، خاص طور پر اوریگون اور نیو میکسیکو جیسے ریاستوں میں، شدید دباؤ کا شکار ہے اور فائر فائٹرز ایمرجنسی کارروائیوں کے بجائے دفتری امور میں الجھ کر رہ گئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، صرف رواں سال اب تک امریکہ بھر میں 41 ہزار سے زائد جنگلاتی آگ کے واقعات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جو کہ 2015 کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔ خاص طور پر لاس اینجلس میں لگنے والی حالیہ آگ کو ملک کی تاریخ کی بدترین آگ میں شمار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ حکومت نے فارسٹ سروس میں رضاکارانہ استعفے، زود رسی ریٹائرمنٹ اور عملے میں کمی کو "بہتر انتظامی کارکردگی کا نام دیا تھا، اور وعدہ کیا گیا تھا کہ فائر فائٹرز یا عوامی تحفظ سے وابستہ عہدوں پر کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔ لیکن رپورٹوں کے مطابق، افرادی قوت میں کمی کا منفی اثر براہ راست آگ بجھانے والے عملے پر بھی پڑا ہے۔
امریکہ اس وقت تاریخ کی خطرناک ترین جنگلاتی آگ کا سامنا کر رہا ہے، جبکہ فائر فائٹرز وسائل، عملے اور مناسب حکومتی توجہ کی قلت کے سبب تھکن اور دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ صورتحال ماحولیاتی اور انسانی سطح پر ایک بڑے بحران میں تبدیل ہو سکتی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ معاہدے کو امریکی قومی سلامتی کو آگے بڑھانا چاہیے: بلنکن
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعے کو برسلز
ستمبر
مصر نے صہیونی حکومت کے لبنان سے مکمل انخلاء کا مطالبہ کر دیا
?️ 31 مئی 2026سچ خبریں: مصر کے وزیر خارجہ نے لبنان کے وزیر اعظم کے
مئی
آئرن ڈوم میں تل ابیب کی بڑھتی ہوئی لت کے بارے میں انتباہ
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا کسی بھی استقامتی میزائل کے ردعمل کے خلاف آئرن
مئی
بائیڈن ایران کے خلاف ڈیٹرنس پیدا کرنے میں ناکام:گلوبل ٹائمز
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:سینئر تجزیہ کاروں نے امریکی صدر کے پہلے دورہ مغربی ایشیا
جولائی
میانمار کے کیرن نسل کے گوریلاز نے باغی فوج کے بیس پر قبضہ کرلیا، فوجی حکومت کے مخالفین میں خوشی کی لہر
?️ 28 اپریل 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کے کیرن نسل کے گوریلاز نے باغی فوج
اپریل
والد کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہ واضح تشدد کے طریقے ہیں، عمران خان کے بیٹوں کا الزام
?️ 20 دسمبر 2025 لندن: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم
دسمبر
شام میں امریکی افواج پر حملوں میں اضافہ
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:شام کے باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک
جنوری
ایران عرب معاہدے کے بعد شام اور امارات کے تعلقات میں توسیع: عبرانی میڈیا
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:یروشلم پوسٹ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بشار الاسد کے
مارچ