?️
سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے رائے الیوم کے اداریے میں لکھا ہے کہ ویانا مذاکرات نتیجہ خیز ہوں یا کسی تعطل کا شکار ہوجائیں تب بھی ایران سب سے بڑا فاتح ہے اور ایرانی حکام ریاستہائے متحدہ سے خوفزدہ نہیں ہیں۔
انٹر ریجنل الیکٹرانک اخبار رائے الیوم کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے اپنے اداریہ میں ویانا میں ایران کے خلاف پابندیاں ہٹانے سے متعلق مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہےکہ ویانا مذاکرات کا ساتواں دور اپنی سابقہ مثالوں کی طرح ختم ہوا لیکن اسرائیل کیوں خوفزدہ ہے؟ نیزحالیہ دنوں میں تل ابیب ایران کے خلاف جنگ کے لیے اپنی تیاری کو تیز کرنے کی بات کیوں کر رہا تھا؟ ان مذاکرات پر تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان تنازع کی حقیقت کیا ہے؟ اگر ایران کو نشانہ بنایا گیا تو اس جملے کا کیا ردعمل ہو گا؟
انہوں نے مزید کہاکہ ویانا مذاکرات کی صورتحال سے متعلق بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ چاہے مذاکرات کامیابی سے ختم ہوں یا تعطل کا شکار ہو جائیں، ایران اب تک کا سب سے بڑا فاتح رہا ہے کیونکہ اگر یہ مذاکرات نتیجہ خیز ہوتے ہیں اور ایران کی شرط پوری ہوتی ہے اس لیے کہ اس پر عائد پابندیاں مکمل طور پر اٹھا لی جائیں گے،ایران کے منجمد اثاثوں میں سے 200 بلین ڈالر فوری طور پر ملکی خزانے میں ڈالے جائیں گے، عالمی منڈیوں میں ایران کی تیل کی برآمدات معمول پر آجائیں گی، تہران اپنا بیلسٹک میزائل پروگرام برقرار رکھے گا اور ڈرون بنائے گانیز علاقائی سطح پر اپنا کردار بھی ادا کرے گا۔
دوسری صورت میں مذاکرات کی ناکامی کا مطلب یہ ہے کہ ایران صورتحال کو بدلنے اور کسی بھی ممکنہ اسرائیلی مداخلت کو روکنے کے لیے یورینیم کی اعلیٰ سطح یعنی 90 فیصد افزودگی کا عمل جاری رکھے گا، تو دونوں صورتوں میں ایران جیت جائے گا، رائےالیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر نے مزید کہاکہ حالیہ دنوں میں غاصب صیہونی حکومت نے ایران کے خلاف فوجی کاروائی کی دھمکیوں کو اس خوف سے تیز کر دیا ہے کہ ویانا مذاکرات ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کا باعث بن سکتے ہیں، اسی وجہ سے امریکی حکومت نے تل ابیب کو ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی سے خبردار کیا، خاص طور پر موساد کے سربراہ کے ان الزامات کے بعد کہ اس نے ایران کو کسی بھی طرح سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کا وعدہ کیا تھا،انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران جوہری وار ہیڈ بنانے یا تہران پابندیاں ہٹانے کے لیے پیسے بٹورنے سے زیادہ ایران کی یورینیم کی افزودگی کی سطح میں اضافے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
عطوان نے مزید لکھا کہ اس مسئلہ کو لے کر ہم امریکہ اسرائیل تعلقات میں ایک بحران کا مشاہدہ کر رہے ہیں اورجمعرات کو امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی ٹیلی فون کال میں اس بحران کو مزید اجاگر کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ
?️ 11 اپریل 2024صیہونی وزارت جنگ کی طرف سے اعلان کردہ سرکاری اعدادوشمار بتاتے ہیں
اپریل
سوشل میڈیا میں امریکی اقدامات پر چین کا ردعمل
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ
جون
سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی: وزیرخارجہ
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی
جولائی
سلمان خان کو پہلی بار فلم میں کتنا معاوضہ دیا گیا؟
?️ 28 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی پہلی بار فلم
دسمبر
بارود سے فلسطینیوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی، پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا، وفاقی وزیرقانون
?️ 14 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
اپریل
ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی مشیرکی پاکستانی حکام کے ساتھ سیاسی مشاورت
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ امور کے سیاسی نائب وزیر علی
اکتوبر
ٹرمپ کے داماد نے اسرائیلی بربریت کا اعتراف کر لیا: ایسا لگتا ہے جیسے غزہ میں ایٹمی بم پھٹ گیا ہو
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: حال ہی میں ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ غزہ
اکتوبر
ٹرمپ اور بن سلمان کی ملاقات محض تجارتی نہیں ہوگی
?️ 16 نومبر 2025ٹرمپ اور بن سلمان کی ملاقات محض تجارتی نہیں ہوگی ڈونلڈ ٹرمپ
نومبر