?️
ونزوئیلا میں جلد بڑا واقعہ پیش آنے والا ہے
امریکی ریاست فلوریڈا کے ریپبلکن سینیٹر رک اسکاٹ نے کہا ہے کہ ونزوئیلا میں صدر نکولاس مادورو کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور جلد وہاں "کچھ بڑا واقعہ” پیش آنے والا ہے۔
اسکاٹ نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس سے گفتگو میں کہا کہ اگر وہ مادورو کی جگہ ہوتے تو ابھی روس یا چین جانے کا فیصلہ کر لیتے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا امریکہ ونزوئیلا پر فوجی حملہ کرنے والا ہے، تو انہوں نے کہا: مجھے ایسا نہیں لگتا، اگر ایسا ہوا تو میں خود بھی حیران رہ جاؤں گا۔
سی بی ایس کے میزبان نے سوال کیا کہ اگر مادورو کی حکومت ختم ہو گئی تو اس سے خطے کی دیگر سوشلسٹ حکومتوں کے لیے کیا پیغام جائے گا؟ سینیٹر اسکاٹ نے جواب دیا یہ دراصل کوبا کے اختتام کی شروعات ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ونزوئیلا میں بدامنی یا خانہ جنگی کی صورت پیدا ہوئی تو امریکہ کے لیے براہِ راست فوجی مداخلت کرنا آسان نہیں ہوگا، کیونکہ “امریکی عوام طویل جنگوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ البتہ انہوں نے کہا کہ “ضرورت پڑنے پر ایک بین الاقوامی فوجی اتحاد ممکنہ طور پر مداخلت کر سکتا ہے۔”
ادھر ایک اور ریپبلکن سینیٹر لنڈسی گراہم نے بھی حالیہ دنوں میں عندیہ دیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے کیریبین سمندر میں فوجی کارروائیوں میں وسعت لانے کا منصوبہ زیرِ غور ہے۔ گراہم نے کہا تھا کہ یہ کارروائیاں، جو بظاہر منشیات کے اسمگلروں کے خلاف ہیں، ممکن ہے مستقبل میں ونزوئیلا کی سرزمین تک پھیل جائیں۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کانگریس کے اراکین کو ممکنہ فوجی آپریشنز کے بارے میں آگاہ رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ گراہم کے مطابق، ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ “اب مادورو کے اقتدار چھوڑنے کا وقت آ گیا ہے اور ایسی صورت میں زمینی کارروائی کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، گزشتہ دو ماہ کے دوران امریکہ نے کیریبین میں جنگی بحری جہاز، بمبار طیارے، ڈرونز، میریں فورسز اور جاسوس طیارے تعینات کر دیے ہیں۔ یہاں تک کہ B-52 بمبار طیاروں نے ونزوئیلا کے ساحل کے قریب حملے کی مشقیں” بھی کی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے ونزوئیلا کے خلاف حالیہ کارروائیاں دراصل منشیات کے خلاف جنگ کے پردے میں سیاسی دباؤ بڑھانے اور مادورو حکومت کو گرانے کی تیاری ہیں۔
امریکہ نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ونزوئیلا سے نکلنے والی کئی کشتیوں پر حملہ کر کے “منشیات فروشوں اور دہشت گردوں” کو ہلاک کیا، مگر کسی قسم کے شواہد یا تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ان حملوں کی علاقائی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے، جبکہ ماہرینِ قانون نے ان کی بین الاقوامی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا ہے۔ واشنگٹن ان کارروائیوں کو "انسدادِ منشیات مہم” قرار دیتا ہے، لیکن مبصرین کے مطابق، یہ دراصل سیاسی اور فوجی دباؤ کے ذریعے مادورو حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پاکستانی ریٹائرڈ جنرل: ایران کی مسلح افواج نے دنیا کو حیران کر دیا
?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں: پاکستان کے ریٹائرڈ جنرل اور سابق آرمی چیف نے ایران
مارچ
اسرائیل کا لبنان کو غیرمعمولی پیغام؛ 2026 تک ابراہیم معاہدہ پر دستخط کریں
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:اسرائیل نے اپنے سفیر کے ذریعے لبنان کو پیغام دیا ہے
دسمبر
پاکستان اللہ کی نعمت، ہمیں بزرگوں کی طرح محنت کرکے کامیاب ہونا ہے۔ احسن اقبال
?️ 23 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان
مارچ
وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون میں سیاسی کشیدگی
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ ان دنوں اپنی سلامتی اور فوجی ڈھانچے کے اندرونی
اگست
متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر یمنی ڈرون حملے پر ردعمل ظاہر کیا
?️ 7 اکتوبر 2021سچ خبریں:امتحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یمنی
اکتوبر
اسرائیلی فوج کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف نے لبنان پر حملہ کرنے کی دھمکی دی
?️ 21 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) لبنان کی جانب سے اسرائیل کی جانب دو
جولائی
نیتن یاہو آپ کے بچوں کا قاتل ہے: حماس کا اسرائیلی خاندانوں سے
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: غزہ میں 4 صہیونی قیدیوں کی لاشوں کی حوالگی کے
فروری
ان چوروں اور ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑوں گا یہ میرا اپنی قوم سے وعدہ ہے: وزیراعظم
?️ 4 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں بزدل
مارچ