وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دینے کے بعد، صہیونی حکومت نے ایک نیا پروپیگنڈا

نیتن یاہو

?️

وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دینے کے بعد، صہیونی حکومت نے ایک نیا پروپیگنڈا
 عالمی سطح پر غزہ میں جاری نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف شدید مذمت اور وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دینے کے بعد، صہیونی حکومت نے ایک نیا  منصوبہ بنایا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، نیتن یاہوکی تقریر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے براہِ راست قابض علاقوں میں نصب کیے گئے اسپیکرز کے ذریعے نشر کی جائے گی۔
روزنامہ معاریو کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم کے دفتر نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کے مختلف مقامات پر اسپیکرز نصب کریں تاکہ جمعہ کی سہ پہر نیتن یاہوکی تقریر سنائی جا سکے۔ تاہم اسرائیلی فوجی ذرائع نے اس فیصلے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائی سے فوجیوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگا کیونکہ انہیں حماس اور اسلامی جہاد کے حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اسی دوران، اسرائیل نے نیویارک میں ایک وسیع میڈیا مہم بھی شروع کی ہے، جس میں حماس مخالف پیغامات اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر اور ٹائمز اسکوائر کے قریب بڑے بل بورڈز پر دکھائے جا رہے ہیں۔ ان بورڈز پر موجود کوڈ اسکین کرنے سے ایک ویب سائٹ کھلتی ہے جس میںوالیسطوفان الاقصیٰ” آپریشن کی جھلکیاں شامل ہیں۔
لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ تمام پروپیگنڈا غزہ میں دو سال سے جاری تباہ کن جنگ اور فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر شہادتوں کو نہیں چھپا سکتا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک کم از کم 65 ہزار 502 فلسطینی شہید اور 167 ہزار 376 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، بھوک اور محاصرے کے باعث 442 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی تفتیشی کمیٹی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پہلی بار باضابطہ طور پر اسرائیل کے اقدامات کو نسل کشی قرار دیا ہے۔ دنیا بھر میں بڑھتے مظاہرے، سیاسی دباؤ اور معاشی بائیکاٹ اس بات کا ثبوت ہیں کہ صہیونی حکومت تیزی سے تنہائی اور نفرت کا شکار ہو رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

افریقی تارکین وطن کے خلاف سعودی جرائم

?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق اور آزادی نامی تنظیم نے افریقی تارکین وطن کے

اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے بیلجیئم کی میونسپل کونسل نے شدید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

?️ 4 جون 2021بیلجیئم (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں

فلسطینیوں کے ایک حملے میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہوئے؟

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: جہاں تل ابیب نے غزہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں

پاور سیکٹر کے قرضوں کو کم کرنے کیلئے 4.5 ارب ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط

?️ 21 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اپنے توانائی کے شعبے میں بڑھتے

قلات دہشت گردی میں بھارت اور را ملوث ہے۔ گورنر سندھ

?️ 16 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ قلات

پنجاب میں ن لیگ کی حکومت خطرے میں

?️ 27 جون 2022لاہور (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں

کہاں قید رکھا گیا اور جیل میں کیسا سلوک ہوا؟ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے ساری روداد سنادی

?️ 7 اکتوبر 2025عمان: (سچ خبریں) سابق سنیٹر مشتاق احمد خان نے اسرائیلی فورسز سے

نیتن یاہو کا انتخابی مہم میں عجیب و غریب دعوی

?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ ان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے