?️
سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق روسی صدر کے حالیہ بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال روس کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا جوہری ہتھیاروں کا بیانیہ خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے جبکہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال روس کے لیے خطرناک نتائج کا حامل ہوگا، نیٹو کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنے کا بہترین جواب یوکرین کی مدد جاری رکھنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو کے انفرا اسٹرکچر کے خلاف کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، در ایں اثناء امریکی وزیر جنگ لوئیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ انہیں ایسی کوئی علامت دکھائی نہیں دی جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین جنگ میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے تاحال ایسی کوئی انٹیلی جنس رپورٹ نہیں ملی کہ روسی صدر نے یوکرین میں ایٹمی ہتھیار استمعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم ان کے بقول میں نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی شویگوف کو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر جنگ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے گزشتہ بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ روس کو ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے پر مجبور کرنے کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔
اس سے پہلے روس کے سابق صدر دیمتری میدویدیف نے واضح کیا تھا کہ ان کا ملک ایٹمی حکمت عملی کے تحت، اپنے دفاع میں ایٹمی ہتھیار چلانے کا حق محفوظ رکھتا ہے،روس کی دفاعی اسٹریٹیجی کے تحت اس ملک کی مسلح افواج کواس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی زد میں آنے کا خطرہ محسوس ہونے، یا اپنے ملک کا وجود خطرے میں پڑجانے کی صورت میں ایٹمی ہتھیاروں کا سہارا لے ۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل سوریہ میں فساد پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے: جنبلاط
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: لبنان کے دروزی رہنما ولید جنبلاط نے حالیہ تنازعات کو
مئی
فرانسیسی وزیر خارجہ کا موہن میگزین کے اقدام کو درست قرار دینے کا استدلال
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے جمعرات
جنوری
آرمی چیف کے اثاثوں سے متعلق اعداد و شمار گمراہ کن اور مفروضوں پر مبنی ہیں، آئی ایس پی آر
?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
نومبر
لاہور ہائیکورٹ میں محسن نقوی کے تقرر کےخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد
?️ 27 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی
مارچ
2026 میں ٹرمپ کے سامنے موجود چیلنجز؛ سیاسی بحران اور عالمی مسائل
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:یو اس اے ٹوڈے نے 2026 میں ٹرمپ کے سامنے موجود
دسمبر
سندھ وزیر اعلی نے کورونا کے خطرے سے خبردار کر دیا
?️ 12 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا کی نئی قسم نے قدم رکھ لیا
دسمبر
عمران خان کی مقدمات کے اخراج کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین
اپریل
پیلوسی نے یوکرین میں امریکی فوجیوں بھیجنے کی مخالفت کی
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں: ہم کیف نہیں جا رہے ہیں پیلوسی نے یوکرین میں
مارچ