?️
سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے بنیامین نیتن یاہو کے خاندان کے نئے مالیاتی اسکینڈل کا انکشاف کیا۔
صیہونی اقتصادی اخبار Calclassit نے انکشاف کیا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ نے صیہونی حکومت کی مالیاتی کمیٹی کو اپنے ذاتی اخراجات کے لیے سرکاری فنڈز مختص کرنے کی درخواست پیش کی ہے۔
اس عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ کمیٹی اپنے اجلاس میں بنیامین نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کی 80 ہزار شیکل (22 ہزار ڈالر سے زائد) کی رقم کے رہائشی اخراجات فراہم کرنے کی درخواست پر غور کرے گی، یاد رہے کہ اس رقم میں نیتن یاہو کے بال کٹوانے اور سارہ نیتن یاہو کے میک اپ جیسے ذاتی اخراجات بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کی درخواست میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ان کے اخراجات کے لیے پہلے سے مختص کیے گئے 45000 شیکل کافی نہیں ہیں،عبرانی زبان کے دیگر ذرائع ابلاغ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ نے درخواست کی ہے کہ غزہ اسٹریٹ اور قیصریہ میں ان کی ذاتی رہائش گاہوں کے تمام اخراجات مکمل طور پر اسرائیلی بجٹ میں شامل ہوں۔
یاد رہے کہ اس درخواست پر میڈیا کی تنقید کے جواب میں نیتن یاہو نے اسے تنازعہ پیدا کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ بینیٹ کے ہاتھوں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کے لیے خرچ کیے جانے والے 50 ملین شیکل کے مقابلے میں میری درخواست بہت معمولی ہے۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو پر اس وقت صیہونی عدالتوں میں غیر قانونی تحائف حاصل کرنے کے علاوہ اقتصادی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق تین مقدمات درج ہیں۔


مشہور خبریں۔
ڈیموکریٹس کا ایپ اسٹائن الزام عوام کی توجہ ہٹانے کی سازش ہے:ٹرمپ
?️ 13 نومبر 2025 ڈیموکریٹس کا ایپ اسٹائن الزام عوام کی توجہ ہٹانے کی سازش
نومبر
مغرب ہمیں بغیر کسی شرط کے ایف 35 دے: ترکی
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: آنکارا حکومت کا کہنا ہے کہ مغرب کو ترکی کو
مارچ
عورت کو تحفوں سے زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی ہے: زید علی
?️ 14 مارچ 2021اوٹاوا(سچ خبریں) یہ حقیقت ہے کہ عورت کو عزت کی بہت ضرورت
مارچ
ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کا کینسر ہیں: بولٹن
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:جان بولٹن نے ریپبلکنز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے
اپریل
شام میں انسانی تباہی کا ذمہ دار کون
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مندوب کا کہنا ہے کہ مغربی
جولائی
ٹرمپ: امریکہ میں نئی پارٹی قائم کرنا حماقت ہے
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے امریکا میں
جولائی
سعودی عرب اور ایران کے معاہدے سے تہران کو تنہا کرنے کی کوشش ناکام
?️ 13 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے سعودی عرب
مارچ
دوحہ اجلاس میں اسرائیل کے خلاف عرب و اسلامی ممالک کے ممکنہ فیصلے کیا ہوں گے؟
?️ 15 ستمبر 2025دوحہ اجلاس میں اسرائیل کے خلاف عرب و اسلامی ممالک کے ممکنہ
ستمبر