?️
نوری المالکی وزیراعظم بنے تو عراق پر پابندیاں عائد ہوں گی:امریکہ
عراقی وزارت خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر نوری المالکی کو دوبارہ عراق کا وزیراعظم منتخب کیا گیا تو واشنگٹن سخت پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔
عراقی ذرائع کے مطابق بغداد کو ایک “واضح اور دوٹوک” زبانی پیغام موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ المالکی کی نامزدگی کی صورت میں عراقی افراد اور اداروں کے خلاف وسیع پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔
اس سے قبل ایک عراقی ذریعے نے العربیہ ٹی وی کو بتایا تھا کہ اگر شیعہ رابطہ فریم ورک نوری المالکی کی امیدواری پر اصرار کرے گا تو امریکہ عراق کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق ممکنہ پابندیوں میں عراقی تیل کی فروخت پر قدغن، نیویارک کے فیڈرل ریزرو میں عراقی حکومت کی ڈالر تک رسائی محدود کرنا، عراقی مرکزی بینک، اسٹیٹ آئل مارکیٹنگ آرگنائزیشن سکیورٹی اور سفارتی اداروں پر پابندیاں شامل ہو سکتی ہیں۔ بعض سیاسی شخصیات اور ادارے بھی پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔
کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ پابندیاں 1990 کی دہائی کی پابندیوں سے بھی زیادہ سخت ہو سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں عراق کی بیرونی تجارت تقریباً مفلوج اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی شدید بحران کا شکار ہو سکتی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے شفق نیوز کے سوال کے جواب میں کہا کہ المالکی کی امیدواری سے متعلق امریکی موقف “واضح اور مستقل” ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ آپشن آگے بڑھا تو واشنگٹن سخت سفارتی اقدامات کرے گا۔
لیویٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ نوری المالکی کے دوبارہ وزیراعظم بننے کی صورت میں امریکہ کو عراق کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔
دوسری جانب شفق نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ کچھ حلقے المالکی کو امیدوار بننے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم وہ اپنی امیدواری پر قائم ہیں اور کہتے ہیں کہ دستبرداری کا فیصلہ شیعہ رابطہ فریم ورک کی باضابطہ منظوری سے ہی ہو سکتا ہے۔
منگل کے روز المالکی کے دفتر نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی تھی کہ ان کی نامزدگی واپس لے لی گئی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ہم سب دہشتگردی کے مقابلہ میں متحدہیں:بشار الاسد
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:شامی صدر نے آج اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا
مئی
بلاول نے اپنے بیان سے وزیر اعظم کو تسلیم کر لیا ہے: شاہ محمود
?️ 25 جنوری 2021بلاول نے اپنے بیان سے وزیر اعظم کو تسلیم کر لیا ہے:
یورپی پارلیمنٹ میں وسیع پیمانے پر بدعنوانی
?️ 15 دسمبر 2022سچ خبریں:یورپی میڈیا کا کہنا ہے کہ مراکش اور یورپی پارلیمنٹ کے
دسمبر
امریکہ اور اسرائیل کے دوسرے حامی غزہ میں نسل کشی کے ذمہ دار
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہم امریکی حکومت
اکتوبر
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آڈٹ نہ کرانے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کرلیا
?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے گزشتہ ایک
اپریل
کربلا میں اربعین کیلئے زمینی راستے سے جانے پر پابندی برقرار رہی تو 50 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ راجا ناصر عباس
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے
جولائی
وزیر اعظم کو چوہدری پرویز الہی کا مشورہ
?️ 6 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنما
مارچ
اسلام آباد کے سیکٹر آئی۔10 میں خودکش دھماکا، پولیس اہلکار شہید
?️ 23 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹین
دسمبر