?️
سچ خبریں: افریقی براعظم کے سیاسی تجزیہ کار فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے موجودہ صورتحال میں نائجر سے اس ملک کے سفیر اور فوج کو واپس بلانے کے حکم کو تلخ نوآبادیاتی تجربے کے بعد قومی خودمختاری کے ایک نئے دور کا آغاز سمجھتے ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے کٹھ پتلی صدر محمد بازوم کے خلاف نائجر کی فوجی بغاوت کے بعد اب فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو نہ صرف اس سابق نو آبادیاتی ملک سے اپنے فوجی دستوں کو واپس بلانے پر مجبور ہونا پڑا ہے بلکہ اس ملک کے فوجی کمانڈروں کی مزاحمت کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے فرانسیسی سفیر کو کو بھی نیامی چھوڑنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نائجر کی فوجی کونسل نے فرانسیسی سفیر سے کیا کہا؟
یاد رہے کہ ایسی صورت حال میں جب عوامی حمایت کی حامل نائجر کی فوجی کونسل کی سفارتی جدوجہد فرانسیسی حکومت کے ساتھ نیامی سے 1500 فوجی دستوں کو اس سال کے آخر تک نکالنے کے لیے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے، شواہد نیامی کی سفارتی فتح کی طرف اشارہ کرتے ہیں، تاہم کچھ لوگ اسے افریقی ممالک میں روایتی نوآبادیاتی پالیسی کو آگے بڑھانے میں فرانس کی ناکامی قرار دیتے ہیں۔
روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنک کے مطابق اب پیرس کو افریقی ممالک کے ساتھ اپنی روایتی اثر و رسوخ کی پالیسی جسے وہ تعاون کا نام دیتا ہے یا جسے افریقی ممالک ان ممالک کے اندرونی معاملات میں غلبہ اور مداخلت کہتے ہیں، کے خاتمے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: افریقہ میں فرانس کا آخری قلعہ کیسے فتح ہوا؟
قابل ذکر ہے کہ دو ماہ تک مغرب کے دباؤ کے خلاف مزاحمت کے بعد، نائجر کے عوام کی حمایت یافتہ ملٹری کونسل نے فرانس کو نیامی سے اپنے فوجی دستوں کو واپس بلانے پر مجبور کیا ہے، جو کالونیلزم کے تلخ تجربے کے برسوں بعد اس ملک کی آزادی کی خواہش کو پورا کرنے میں ایک قدم ہے۔
مشہور خبریں۔
الاقصیٰ طوفان سے صیہونی حکومت کو اربوں کا نقصان
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی پہلی سالگرہ کے موقع پرعبرانی اخبار گلوبز
اکتوبر
امریکہ اور چین کے وزرائے دفاع کی بے مثال ملاقات
?️ 10 جون 2022سچ خبریں:چین کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ چینی
جون
امریکی بحری جہاز سے قریبی تصادم ایران کی تیاری کی علامت
?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
نومبر
او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کون کر رہے ہیں؟
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی
اگست
امارات کو یمن کے خلاف امریکی فوجی مدد کی ضرورت
?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ لانا
جنوری
ہیرس کے لیے پیوٹن کی حمایت پر ٹرمپ کا ردعمل
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اس بیان کہ وہ 2024
ستمبر
چین کے صدر سے بائیڈن کی ملاقات کا امکان
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:سی این این کی ویب سائٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے
اکتوبر
ٹرمپ کا ایران سے دھمکیوں کا ایک بار پھر دعویٰ
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل نیٹ
ستمبر