?️
سچ خبریں:سابق عراقی آمر کی بیٹی نے امریکی حملے کے دوران فرار ہونے کے بعد عراق واپس جانے کے فیصلے کا اعلان کیا۔
سابق عراقی ڈکٹیٹر کی بیٹی رغد صدام نے العربیہ چینل کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے عراق واپس جانے کا یقین ہے، رغد صدام نے بتایا کہ کس طرح اس کے اہل خانہ کو غیر قانونی طور پر شام میں داخل کیا گیا کیونکہ ان کے پاس پاسپورٹ نہیں تھا، انہوں نے شام فرار ہونے میں ان کی مدد کرنے والے قبائل کی شناخت ظاہر کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ وہ ان کے احسان کو کبھی فراموش نہیں کریں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شام کے شہر حلب میں ان کا قیام کئی وجوہات کی بناء پر زیادہ دیر تک نہیں چل سکا ، جس میں "شامیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی کمی” بھی شامل ہے، انٹرویو کے ایک حصے کے طور پر ، صدام کی بیٹی نے عراق پر امریکی بمباری کے دوران اپنے ایک بچے کے مارے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 11 راکٹ ان کے گھر پر لگے اور ان کا ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔ اپنے گھر اور فارم کو چھوڑنے لمحات کا ذکر کرتے ہوئے رغد صدام کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے اپنے در ویوار پرآخری نظر ڈالی تو انہیں اس وقت یقین ہو گیا کہ وہ اسے دوبارہ نہیں دیکھ سکیں گی۔
اپنے دو بھائیوں قصی اور عدی کے قتل سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں نے ابھی تک ادی اور قصی کے قتل کی تصاویر نہیں دیکھی ہیں، جب میں نے ان لوگوں سے رابطہ کیا جنہوں نے ان کی موت کی خبروں کے بارے میں ہم سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس خبر کی تردید کی اور دو سال بعد یہ بات واضح ہوگئی کہ انہوں نے ہمیں حوصلہ دینے کے لیے اس خبر کو ہم سے پوشیدہ رکھا۔


مشہور خبریں۔
رمضان، پاکستانی مسلمانوں کے رسم و رواج میں
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کے مسلمان عوام دیگر اسلامی اقوام کے ساتھ اس
مارچ
قانون کے مطابق بیرون ملک کیے گئے جرم پر پاکستان میں بھی کارروائی ہو سکتی ہے، لاہور ہائیکورٹ
?️ 29 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص
مارچ
کورونا کی چوتھی لہر سے مزید کچھ افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 2 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری
ستمبر
صیہونیوں کا اپنے جاسوس کی لاش واپس لینے کے لیے شام سے خفیہ رابطہ
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی انٹیلیجنس اہلکار نے شام کے ساتھ جاری رابطوں کا
مئی
کل کا سینیٹ الیکشن وزیراعلی کیخلاف عدم اعتماد کی ریہرسل ہوگا۔ گورنر کے پی
?️ 20 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کریم کنڈی نے کہا ہے
جولائی
نیتن یاہو کا فوجی بجٹ میں بھاری اضافہ
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: غاصب اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے فوجی
نومبر
غزہ 2025 کے لیے ٹرمپ کے منظرنامے کیا ہیں؟
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے ساتھ، اس نے اپنے
اپریل
روسی وزیر دفاع کی شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:روسی وزیر دفاع نے مشرقی بحیرہ روم میں اس ملک کی
فروری