?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ میانمار کی فوج کے ہیلی کاپٹر کی ایک اسکول پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 11 بچے ہلاک ہو گئے۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ 16 ستمبر کو میانمار کے فوجی ہیلی کاپٹر کی جانب سے ایک اسکول پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 11 بچے ہلاک ہوگئے۔
یونیسیف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 16 ستمبر کو میانمار کی فوج کی جانب سے اس ملک کے ساگانگ علاقے میں ایک اسکول سمیت متعدد رہائشی علاقوں پر کیے جانے والے ہوائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 11 بچے ہلاک ہو گئے،یونیسیف نے یہ بھی کہا ہے کہ مذکورہ اسکول کے 15 طالب علموں کی صورتحال کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے، اس تنظیم نے ان بچوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے جو ممکنہ طور پر بند ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز میانمار کے مقامی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ ایک سکول پر حملے کے دوران کم از کم 6 بچے ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے، یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں میانمار کی فوج کے لوگوں کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ روہنگیا مسلمان، جو 1982 میں میانمار کی حکومت کی طرف سے ایک قانون کی منظوری کے بعد اپنے شہریت کے حقوق سے محروم ہو گئے اور ایک بے وطن مسلم اقلیت بن گئے، آخر کار 25 اگست 2017 کو میانمار کی فوج نے ان پر حملہ کر کے ان نسل کشی کی نیز انہیں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور کیا۔


مشہور خبریں۔
ایران کا سب سے بڑا انتقام کیا ہو سکتا ہے؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ
اگست
پی ٹی آئی ایک بار پھر نشانے پر،مزید دو رہنما گرفتار
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر
جولائی
دہشت گردی کے حامیوں کو برداشت نہیں کریں گے:وائٹ ہاؤس
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی حکومت نے اسرائیل کے حق میں سخت گیر پالیسی
مارچ
فلسطین کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کا مطالبہ
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا
اگست
وزیراعظم کی زیر صدارت ملک کے امن وامان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا
?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے میں ملوث
دسمبر
روس کی مغرب کو وارننگ
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: ایک برطانوی اخبار نے بتایا کہ روسی صدر نے حالیہ
جون
فرانسیسیوں کا یوکرین میں کیا حشر ہوگا؟
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور اس
مارچ
مراکش کی زیڈ جنریشن کے کیا مطالبات ہیں،احتجاجی مظاہرے جاری
?️ 5 اکتوبر 2025مراکش کی زیڈ جنریشن کے کیا مطالبات ہیں،احتجاجی مظاہرے جاری مراکش میں
اکتوبر