مہلک مشنوں پر جانے والی خطرناک خواتین

مہلک مشنوں پر جانے والی خطرناک خواتین

?️

سچ خبریں:ایک صہیونی میڈیا نے طویل عرصے سے دہشت گردی کی کاروائیوں میں موساد جاسوس کی خواتین کے پوشیدہ اور خطرناک کردار کو بے نقاب کیا ہےاور یہ کہ موساد کی رکن بننے والی خواتین اپنے شوہروں کو طلاق دے رہی ہیں۔
رائے الیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے اسرائیل کے موساد انٹیلی جنس سروس میں خواتین کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی موساد میں خواتین کا کردار مردوں سے کم اہم نہیں ہے اور ان کے کچھ کام خاص طور پر عرب دنیا میں مشہور ہیں، صہیونی میڈیا نے موساد کی جاسوس یائیل نامی خاتون جس نے بیروت سے پہلے ایک اہم آپریشن کیا تھا ،کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ موساد میں خواتین اہم اور بنیادی کاروائیاں کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ موساد میں خواتین کا کردار مردوں کے مقابلے میں کم اہم نہیں ہے۔

مثال کے طور پر ، یهودیت ناسیاهو سن 1960 کی دہائی میں موساد کے ایک اہم حصے کی انچارج تھی اور علیزا ماگن موساد کی نائب سربراہ تھیں، صہیونی میڈیا کے مطابق ، "موساد کے سربراہ یوسی کوہن نے گذشتہ دسمبر میں موساد کی 8 خواتین ممبروں کو اسرائیل اور کچھ خلیجی ریاستوں کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر ایوارڈ دیا تھا اور کہا تھا کہ انھوں نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ پچھلے ستمبر میں ہونے والے صیہونی سمجھوتے سے قبل اہم مشن انجام دیا ہے ۔

صہیونی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ میں ابو حسن کے نام سے جانے جانے والےعلی حسن سلامہ کے قتل میں موساد کی ایجنٹ کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرکا چیمبرزموساد کی ایک رکن جو ان کے قتل کے لئے بیروت گئی تھی اس نے جنوری 1979 میں ابو حسن کو قتل کیا،صہیونی میڈیا نے مزید کہاکہ شادی شدہ خواتین کے مقابلے میں لڑکیوں کو موساد کی طرف راغب کرنا زیادہ آسان ہے کیونکہ یہ خواتین عام طور پر اپنے شوہروں کو طلاق دے دیتی ہیں ، موساد میں شامل ہونے والی خواتین میں طلاق کی شرح بہت زیادہ ہے، کیونکہ وہ اپنے شریک حیات اور بچوں کو ایک طویل وقت کے لئے چھوڑ دیتی ہیں اور ان سے دور رہتی ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:  بعض عرب ذرائع نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کے اقدام پر تنقید

?️ 26 ستمبر 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفان دوجاریک نے جنرل

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرچکی ہے: صہیونی میڈیا

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کے سیاسی تجزیہ کار زیوی بریل نے عرب ممالک کے

حزب اللہ کے اعلی کمانڈر شہید ابرہیم عقیل کون تھے؟

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سینئر فوجی رہنما اور خصوصی فورسز رضوان

ٹرمپ امریکی وزیر جنگ پر شدید غصہ؛ وجہ ؟

?️ 6 اگست 2026سچ خبریں: اخبار واشنگٹن پوسٹ نے معتبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ

راجن پور اور کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے 100 فیصد پاک کردیا۔ وزیراعلی پنجاب

?️ 14 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ راجن

پاک فوج کی کارروائی ، افغان طالبان کا اسلحہ ڈپو اور پوسٹ تباہ، خوارج فرار

?️ 9 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج

یوکرین لالچی تاجر کے سامنے ہتھیار ڈالنے کو تیار

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اعلان کیا کہ یوکرین اور امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے