موساد کے سابق سربراہ کے بقول جنوبی لبنان میں اسرائیلی منصوبے کی ناکامی

موساد

?️

سچ خبریں:اسرائیلی رجیم کی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے سابق سینئر افسر اور تیول برانچ کے سابق سربراہ آیائر زیر کوهن نے بڑی کھل کر اعتراف کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیل کا اسٹریٹجک منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ 

اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کی ویب سائٹ پر شائع اپنے ایک مضمون میں کوهن نے انکشاف کیا کہ شمالی اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) کے باشندوں میں جو خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے، وہ محض مستقبل میں حملوں کا نتیجہ نہیں، بلکہ ایک گہری اسٹریٹجک حقیقت کا عکس ہے۔
سابق اسرائیلی افسر کے مطابق، جنوبی لبنان کے باشندوں کا اپنے گاؤں واپس لوٹنا اس بات کی علامت ہے کہ مزاحمت کے بیج ایک بار پھر بکھر چکے ہیں اور حزب اللہ اس علاقے میں مضبوط عوامی اور آبادیاتی بنیادوں پر قائم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عبوری جنگ بندی شمالی آبادیوں کو سکون فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، کیونکہ مسئلہ محض تاکتیکی نہیں بلکہ ساختی اور گہرا ہے۔
کوهن نے اپنے مضمون میں مزید کہا کہ لبنان کے مسئلے کو صرف فوجی عینک سے دیکھنا اصل غلطی ہے۔ ان کے مطابق، جنوبی لبنان صرف ایک ایسا علاقہ نہیں رہا جہاں حزب اللہ سرگرم ہے، بلکہ یہ ایک ایسا ماحول بن چکا ہے جہاں زندگی، حمایت، چھاؤنی اور تحفظ کا نظام موجود ہے، جس سے حزب اللہ اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت جنوبی لبنان کے باشندوں کو ان کے گھروں میں واپسی سے روکنا ممکن نہیں، اور ان کی واپسی کے ساتھ ہی خطرہ بھی لوٹ آئے گا، چاہے وہ پرانی شکل میں نہ ہی ہو۔
سابق موساد افسر نے تسلیم کیا کہ حزب اللہ اس سکون کے دور کو نہ صرف اپنی بحالی اور تنظیم نو کے لیے استعمال کرے گی بلکہ مستقبل میں مزید تباہ کن حملے کی تیاری کے لیے بھی۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں سے صرف دوری کسی اسٹریٹجک حل کی ضمانت نہیں دے سکتی، اور 7 اکتوبر (طوفان الاقصیٰ) کا سبق یہ ہے کہ بفر زون خطرے کو ختم نہیں کر سکتا بلکہ صرف ملتوی کر سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

لبنان میں استحکام کا واحد راستہ اسرائیلی حملوں کا فوری خاتمہ ہے: مصری وزیر خارجہ

?️ 24 فروری 2026لبنان میں استحکام کا واحد راستہ اسرائیلی حملوں کا فوری خاتمہ ہے،

فرانس کی ایران کو ایک بار پھر "ٹرگر میکانزم” کو فعال کرنے کی دھمکی 

?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے، اسرائیلی اور امریکی

سندھ نے 2 سال میں 16 سو ارب کہاں لگائے

?️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوبارہ نافذ ہونے کا امکان 

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:کچھ ذرائع نے حماس تحریک اور صیہونی ریاست کے درمیان

الیکشن کمیشن نے مفتاح اسمعیل کی درخواست قبول کر لی

?️ 2 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے-249 کے ضمنی

حزب اللہ کے ایک اور عہدیدار شہید

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے ایک رہنما شیخ محمد حمادی کو

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں نسل کشی جاری 

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: یورو-میڈ انسانی حقوق واچ (ای ایم ایچ آر) نے ایک

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس: پختونخوا کے وزیر مینا خان، ایم پی اے فضل الہٰی سمیت 5 ملزمان بری

?️ 11 فروری 2025پشاور؛ (سچ خبریں) پشاور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کور کمانڈر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے