?️
سچ خبریں:بنیاد پرست صیہونی حکومت کے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف مظاہروں کی شدت اور اس منصوبے کے خلاف فوج کی نافرمانی کے بعد میڈیا ذرائع نے اس حکومت کی اہم انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اس منصوبے کے مخالفین کی صفوں میں شامل ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
فرانسیسی انٹیلی جنس سائٹ انٹیلی جنس آن لائن نے انکشاف کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی حساس سکیورٹی سروسز بشمول صیہونی حکومت کی انٹرنل سکیورٹی سروس (شاباک) اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی (موساد) نے نیتن یاہو کی سربراہی میں صیہونی حکومت کی کابینہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک میں شمولیت اختیار کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق موساد خفیہ ایجنسی کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے اپنے افسران کو نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی اجازت دے دی ہے، میڈیا نے مزید کہا کہ موساد کے کل 7000 افسران میں سے صرف 300 اعلیٰ افسران کو نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔
انٹیلی جنس آن لائن نے مزید کہا کہ شاباک کے ان افسران نے بھی مظاہروں میں شرکت کی درخواست کی ہے، لیکن شباک کے سربراہ رونن بار نے ان کی درخواست کی مخالفت کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق رونن بار کی اس درخواست کی مخالفت کے باوجود عدالتی اصلاحات کے منصوبے پر احتجاج کرنے والے ریزرو فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج کی نافرمانی اور عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف احتجاج میں اس کی بڑھتی ہوئی شدت نے تل ابیب کے سکیورٹی حکام کو خوفزدہ کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
میں 2001 میں القاعدہ کا رکن نہیں ؛ اسرائیل کے ساتھ اس وقت مذاکرات ممکن نہیں: جولانی
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: ابومحمد جولانی نے فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں 11
نومبر
2008 کے بعد سے اسرائیلی فوج پر رہائشیوں کے اعتماد میں کمی
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: القدس نیٹ ایک اسرائیلی ادارے کی طرف سے کرائے گئے
جنوری
عالمی جمہوریت ٹھیک نہیں چل رہی: پوپ فرانسس
?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: عالمی کیتھولک رہنما نے دنیا میں جمہوریت کی حالت کے بارے
جولائی
ٹرمپ کی ایران کے ساتھ جنگ نے امریکہ کو 100 بلین ڈالر کا نقصان پہنچایا: سینیٹر وارن
?️ 10 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والی سینئر ڈیموکریٹک سینیٹر
ستمبر
کراچی میں دلخراش ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق
?️ 19 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں شہر قائد کے معروف علاقے کلفٹن میں ایک
دسمبر
اقوام متحدہ کے رپورٹرکے مطابق اسرائیلی فوج دنیا کی سب سے غیر اخلاقی فوج
?️ 22 اگست 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانسسکا البانیز نے زور دیا
اگست
یورپ کی سخت سردی میں ہلاکتوں کی تعداد یوکرین کی جنگ سے زیادہ ہوگی:دی اکانومسٹ
?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:ایک نئے تجزیے کے مطابق اس موسم سرما میں یوکرین کی
نومبر
برطانیہ صیہونی انتہاپسند وزراء کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہے؟
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی
اکتوبر