موجودہ دور کی جنگ ارادوں کی جنگ ہے:ایرانی صدر

ایران

?️

سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ آج کے دور کی جنگ ارادوں کی جنگ ہے اور ایرانی قوام نے یہ ارادہ کر چکی ہے کہ دشمن کو اپنے اوپر غالب نہیں آنے دے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے عالی یوم مسجد کے موقع پر عوامی اجتماع کے درمیان تقریر کرتے ہوئے عوام کی تمام مواقع پر اور مختلف میدانوں میں موجودگی کو اسلامی جمہوریہ کی طاقت کا اہم ترین عنصر قرار دیا اور کہا کہ ہمارے ملک کی طاقت عوام کے فرد فرد کے سہارے قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل روشن ہے، آج جنگ ارادوں کی جنگ ہے اور ایرانی قوم ارادہ کر چکی ہے کہ اپنے دشمنوں پر غالب آئے گی اور یقیناً اللہ تعالیٰ بھی ایرانی قوم کا مددگار ہوگا، رئیسی نے مزید کہا کہ ہم عوامی حکومت کی عزتمندانہ سوچ کی بدولت بعض ملکوں سے اپنے اچھے خاصے مطالبات منوا چکے ہیں جبکہ کسی بھی اجلاس اور مذاکرات میں اپنی قوم کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے نیز حکومت ملک کی ترقی اور مشکلات دور کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو پوری قوت سے جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی زندگی کو کسی بھی بیرونی عامل سے نہیں باندھیں گے اور مصمم انداز میں ملک اور عوام کی مشکلات دور کرنے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سندھ اسمبلی کے 12ویں اسپیکر منتخب

?️ 25 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے سید اویس قادر 111 ووٹ لے کر

کیا نائجر میں حالیہ واقعات بغاوت ہیں؟

?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:فوجی کمانڈروں کے ہاتھوں نائجر کے حکمران محمد بازوم کی گرفتاری

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں پر سماعت شروع

?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات سے متعلق منظورہ

مسجد اقصیٰ کے بارے میں خود مختار تنظیم کی تل ابیب کو وارننگ

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:      فلسطینی اتھارٹی کے سرکاری ترجمان نبیل ابوردینہ نے

میاں شہبازشریف کا اسلام آباد پشاورموڑ سے ایئرپورٹ تک میٹروبس چلانے کا اعلان

?️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم میاں شہبازشریف نے اسلام آباد پشاورموڑ سے ایئرپورٹ تک میٹروبس

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محکمہ اطلاعات کو مزید مستحکم کرنے پر زور

?️ 15 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلو چستان نے ہد ایت کرتے ہوئے کہاکہ

صدارتی نظام سے متعلق شاہ محمود قریشی کا ہم بیان سامنے آگیا

?️ 22 جنوری 2022ملتان (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدارتی

کیا اسرائیل غزہ پر قبضے کی جانب بڑھ رہا ہے؟ نتساریم سے موراگ تک کی صورتحال

?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ اور مغربی کنارے کو اسرائیلی زیرِ قبضہ علاقوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے