?️
سچ خبریں:طالبان ترجمان نے افغانستان کے موجودہ حالات کا حوالہ دیتے ہوئے اس ملک کے مالی وسائل کو جاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ موجودہ حکومت عبوری ہے ۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے این ۔ایچ۔ کے چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ موجودہ افغان حکومت عارضی اور عبوری ہے جبکہ خیالات کا تبادلہ ابھی جاری ہے،انھوں نے اپنے انٹرویو نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ طالبان حکومت کو تسلیم کرے اور امریکہ کی جانب سے منجمد کیے گئے افغانستان کے اثاثوں کوجاری کرے۔
مجاہد نے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سفارت کاری کے ذریعے عالمی برادری کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں نیز ہم ہر وہ چیز چاہتے ہیں جو افغانستان کے لوگوں کے مفاد میں ہے، عالمی برادری کے مفاد میں ہے اور اس ملک میں استحکام نیز پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ طالبان متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ افغانستان سے کسی ملک کو دھمکی نہیں دی جائے گی اور ہم پاکستان سمیت کسی کو بھی ملکی سیاسی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے گزشتہ ہفتے صوبہ پکتیا میں ایک کانفرنس سے کہا کہ عالمی برادری مستقبل قریب میں نئی افغان حکومت کو تسلیم کرے گی۔
یادرہے کہ طالبان کے ترجمان مجاہد نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ ان کی حکومت کو تسلیم کیے جانے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور ہمیں اس سلسلہ میں مثبت پیغامات موصول ہوئے ہیں،لہذا عنقریب امارت اسلامیہ کو دنیا بھر میں تسلیم کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ابھی تک کسی بھی ملک نے افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے جبکہ خطے کے کچھ ممالک بھی ایک ایسی حکومت بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں جو افغانستان کے تمام لوگوں کی نمائندگی کرے۔


مشہور خبریں۔
محمد بن سلمان نے سعودی عرب کو تباہ کر دیا : دی اکانومسٹ
?️ 10 نومبر 2021سچ خبریں :انٹرنیشنل اکانومسٹ میگزین نے لکھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن
نومبر
دنیا میں اسلام فوبیا سے نمٹنے کے لیے اسلامی تنظیموں کی مہم
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ملائیشیا میں اسلامی تنظیموں کے ایک گروپ نے دنیا میں اسلامو
جولائی
کون ہوگا اگلا عراقی وزیر اعظم
?️ 26 جنوری 2026سچ خبریں:عراقی ذرائع کے مطابق شیعہ سیاسی قوتوں کے اتحاد نے نوری
جنوری
ترکی میں براہ راست نشریات کے دوران صہیونی صحافی گرفتار
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز نے استنبول میں ایک صیہونی صحافی کو لائیو
نومبر
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں
?️ 1 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)سال نو کی آمد پر حکومت کی جانب سے
جنوری
ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان
?️ 16 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے
جولائی
کیا روس ترکی سے ایس-400 سسٹم واپس لے گا؟
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: یوکرین کی ایک فوجی اشاعت نے دعویٰ کیا ہے کہ
ستمبر
میڈرڈ یوکرین میں جنگجو نہیں بھیجے گا: ہسپانوی وزیر دفاع
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:اسپین کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے صحافیوں کو اعلان کیا
مارچ