?️
سچ خبریں:ایک امریکی فوجی سفارتی ذریعے نے مفرور افغان پائلٹوں کو امریکہ میں تربیت دینے کا اعلان کیا ہے کہ انہیں یوکرین کی جنگ میں بھیجا جا سکے۔
ایک امریکی فوجی سفارتی ذریعے نے روس کی خبر رساں ایجنسی ٹاس کو بتایا کہ پینٹاگون ان افغان پائلٹوں کو کیلیفورنیا میں تربیت دے گا جو ایک سال قبل طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ فرار ہو گئے تھے تاکہ انہیں پولینڈ کے راستے یوکرین بھیجا جا سکے۔
اس ذریعہ نے، جس کا نام نہیں بتایا گیا، کہا کہ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ پینٹاگون نے ان سابق افغان پائلٹوں کی خدمات حاصل کرنا شروع کیں ہیں جو ایک سال قبل امریکی افواج کے ساتھ بھاگ کر امریکہ آئے تھے، ان کی تربیت کیلیفورنیا میں شروع ہونے والی ہے اور ان سب کو پولینڈ اور پھر یوکرین کے ذریعے بھیجنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس تربیت میں نہ صرف سابق افغان پائلٹ بلکہ دیگر افغانی بھی شامل ہیں جنہوں نے اسپیشل فورسز میں خدمات انجام دی ہیں،انہیں پہلے تربیت حاصل کرنے اور ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی پیشکش کی جاتی ہے جس میں یوکرین کے جنگی علاقے میں تعیناتی بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے سال ستمبر میں وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ امریکہ اور ازبکستان کے درمیان افغان فضائیہ کے پائلٹوں کو امریکی اڈے پر منتقل کرنے کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی ناکامی کی وجوہات
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ٹی وی چینل 12 نیوز سائٹ کے تجزیہ کار
مارچ
چین سلامتی کونسل کا صدر
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: ان پی آر نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ
اگست
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ
ستمبر
امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافہ
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:نئے سروے بتاتے ہیں کہ 7 اکتوبر 2023 سےغزہ جنگ کے
جنوری
آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر منانے کا اعلان
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی شاندار کامیابی
مئی
پی آئی اے نے 17 ارب کی قرض وصولی کے بعد فلائٹ آپریشنز بحال کردیا
?️ 18 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی مسائل سے دوچار پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی
ستمبر
صدر مملکت کا پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران کیلئے ملٹری ایوارڈز کا اعلان
?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج،
مارچ
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ
?️ 15 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر نے غیر
جون