?️
سچ خبریں: وینزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ آج اسرائیل کو مغرب سے وہی فنڈنگ اور حمایت ملتی ہے جو نازی جرمنی کو ملتی ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے صیہونی حکومت کی مغرب کی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب جس طرح دوسری جنگ عظیم سے قبل ایڈولف ہٹلر اور نازی جرمنی کی حمایت کرتا تھا اسی طرح اسرائیل کی مکمل حمایت کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو ہٹلر سے بدتر ہے: اردگان
مشرق وسطیٰ کے حالات کے بارے میں برازیل کے صدر لولا دا سلوا کے جائزے کی حمایت کرتے ہوئے مادورو نے کہا کہ طاقتور امریکی، یورپی اور برطانوی خاندانوں نے 1933 میں ہٹلر کے اقتدار میں آنے کی حمایت اور خیرمقدم کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی حکام اور خواص ہٹلر کے قتل عام کے سامنے خاموش رہے کیونکہ وہ اسے سابق سوویت یونین پر اس کی طاقتور فوجی قوتوں کے خاتمے کے لیے تیار کر رہے تھے،ہٹلر مغرب کا پیدا کردہ عفریت تھا۔
مادورو نے فلسطینیوں کے قتل عام کو بند کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اسرائیل آج ہٹلر کی طرح عفریت بن چکا ہے، آج مغرب اسی انداز اور تناظر میں اسرائیل کی مجرمانہ عسکری تنظیم کی حوصلہ افزائی، فنڈنگ اور حمایت کرتا ہے جیسا کہ لولا دا سلوا نے کہا، اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ وہی کر رہا ہے جو ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا۔
مزید پڑھیں: آج کا ہٹلر کون ہے؟ برازیل کے صدر کا بیان
لولا کے موقف سے ناراض صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ان کے بیانات کو "بے شرمانہ اور خطرناک (!) قرار دیا اور برازیل کو سرخ لکیر عبور کرنے کے بارے میں خبردار کیا!


مشہور خبریں۔
امریکہ نے پھر اپنا زہر اگلا
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار کے مطابق امریکی حکام نے خاص طور پر
نومبر
جنرل باجوہ کے کہنے پر اپنی ’حکومتیں‘ گرائیں، عمران خان
?️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
اپریل
ایرانی چیف آف آرمی اسٹاف کا اپنے ملک کے دشمنوں کو خطرناک انتباہ
?️ 16 جون 2021سچ خبریں:ایرانی مسلح افواد کے سربراہ نے ایران کے دشمنوں کو انبتاہ
جون
طالبان حکومت کی اہم ترین شخصیات
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان کی جانب سے نئی حکومت بنانے کی کوشش نے اس
ستمبر
عراقچی اور پوتین کی ملاقات کی اطلاع
?️ 27 اپریل 2026 سچ خبریں:ایران کے سفیر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے
اپریل
ایک لطیفہ جسے شمال میں آباد کاروں کی واپسی کہا جاتا ہے
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: ٹائمز آف اسرائیل کے عبرانی ورژن زیمان اسرائیل نے منگل
اکتوبر
وزیراعظم کے دوست ملکوں کے سربراہوں سے رابطے ہوئے۔ عطا تارڑ
?️ 9 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا
جون
خوش خبر، پاسپورٹ فیس میں کمی کا اعلان اب اتنے روپے دینے ہوں گے
?️ 17 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آج ہم لے کر آئے ہیں ایک خوش
فروری