مغربی کنارے کے خلاف صیہونیوں کی تازہ ترین جارحیت

مغربی کنارے

?️

سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں نور شمس کیمپ پر بلڈوزر اور بکتر بند گاڑیوں سے حملہ کیا۔

فلسطینی ذرائع نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے مشرق میں واقع نور شمس کیمپ پر صیہونی فوج کے حملے اور صیہونیوں کے ہاتھوں اس علاقے کے محاصرے کی اطلاع دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں کے خلاف نہ رکنے والی صیہونی جارحیت، عالمی برادری خاموش تماشائی

الجزیرہ نیوز چینل کے رپورٹر نے مقامی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ صہیونیوں کی اس کاروائی کے بعد قابض فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق نور شمس کیمپ پر حملے میں اسرائیلی بلڈوزر اور 60 سے زائد بکتر بند گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں، تاہم ابھی واقعہ کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل قابض فوج نے مغربی کنارے میں جنین کیمپ پر حملہ کیا تھا جس کا فلسطینی مزاحمت کاروں نے متحد ہوکر ڈٹ کا مقابلہ کیا اور قابض فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

یاد رہے کہ جنین پر قابض فوج کے زمینی اور فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 8 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ مغربی کنارہ اور بیت المقدس ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا شکار

قابل ذکر ہے حالیہ مہینوں میں جہاں ایک فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت میں اضافہ ہوا ہے وہیں فلسطین مزاحمتی تحریک میں منسجم اور متحدہ ہو کر جارحین کا مقابلہ کر رہی ہے جسے لے کر صیہونی حکام سخت پریشان ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ماسکو میں

?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر

تمام محاذوں پر جنگ بند ہونی چاہیے: ہاریٹز

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار کے مطابق اسرائیل کو تمام محاذوں پر جنگ

صہیونی فوج کی جانب سے غزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان

?️ 21 جون 2024سچ خبریں: صہیونی حریتز میڈیا نے بعض ذرائع کے حوالے سے اعلان

نواز شریف کی زیرِقیادت مسلم لیگ (ن) کا اتحادیوں کو راضی کرنے کا فیصلہ

?️ 23 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) نے سیاسی درجہ حرارت کو کم

احساس راشن کارڈ کے ذریعے غریبوں کوسبسڈی دیں گے: وزیراعظم

?️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس راشن

اسرائیلی فرار ہونے والے ہیں:مڈل ایسٹ آئی

?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:برطانوی تجزیاتی نیوز سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے اعلان کیا ہے

جانسن دوبارہ انگلینڈ کے وزیراعظم بننے کے خواہاں:ٹائمز

?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار کے پولیٹیکل سکریٹری نے تصدیق کی کہ اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے