?️
سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے آج صبح مغربی کنارے پر حملہ کیا اور 11 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ملیشیا مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر حملے شروع کردیئے ہیں، رپورٹ کے مطابق صیہونی عسکریت پسندوں کے فلسطینیوں پر بڑے پیمانے پر حملے کے بعد مغربی کنارے میں ایک شدید تصادم ہوا۔
صہیونی عسکریت پسندوں نے تنازعہ کے دوران 11 فلسطینیوں کو حراست میں لیا،فلسطینی قیدیوں سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی نے حال ہی میں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جابرانہ اقدامات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا، اس سلسلے میں فلسطینی قیدیوں کی نگراں تحقیقاتی کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی حکومت کی فورسز نے جنوری میں مقبوضہ علاقوں میں 456 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا، کمیٹی نے یہ بھی اعلان کیا کہ صہیونیوں نے جنوری میں فلسطینیوں کے خلاف 105 عارضی نظربندی کے احکامات جاری کیے ۔
واضح رہے کہ ایک طرح صیہونی فوجی درندے نہتے فلسطینیوں پر ظم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں ، صیہونی حکومت اپنے توسیع پسندانہ منصوبوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے فلسطینیوں کو زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں، ان کے مکانوں کو مسمار کررہے ہیں یا انھیں فوجی چھاؤنیوں میں بدل رہے ہیں،ان کی فصلوں کو تباہ کررہے ہیں یہاں تک کہ فلسطینیوں کو ان کے اپنے کھیتوں میں کام کرنے سے روک رہے ہیں اور دوسری طرف کچھ شیخ نشین عرب ریاستوں کے حکمراں اس غیر قانونی ریاست کو گلے لگانے کے لیے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین پیش پیش ہیں، متحدہ عرب امارات نے تو اپنے ملک کو صیہونیوں کی تفریخ گاہ بنا دیا ہے جہاں آکر وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کے شام میں کارنامے
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے
اپریل
ملک میں دو ڈھائی ماہ کے دوران کیا ہوسکتا ہے؟پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کی پیشگوئی
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی
اگست
آئی ایم ایف کی ترقیاتی سکیموں کیلئے اراکین پارلیمنٹ کے فنڈز ختم کرنے کی تجویز
?️ 1 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے ترقیاتی سکیموں کیلئے اراکین پارلیمنٹ کے
جون
Baking industry growth set to rise on more stable economy
?️ 16 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 منظور
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 کثرت رائے
مئی
8 مہینے میں صیہونیوں کو غزہ میں کیا ملا ہے؟
?️ 8 جون 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما نے غزہ میں اسرائیلی
جون
اربعین تقریب میں 16 ملین سے زائد زائرین کی شرکت : عراقی مقدس مزارات
?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:عراق کے مقدس مزارات کے دفتر نے اس سال اربعین کی
ستمبر
شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کا ہولناک جرم
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ اور مغربی ممالک کی جامع حمایت کے سائے میں غزہ
مئی