?️
سچ خبریں:صہیونی غاصبوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں مزید 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی فورسز نے آج (جمعرات) کو مغربی کنارے کے متعدد علاقوں میں حراستی مہم شروع کی جس کے تحت قابض فوج نے بیت المقدس کے علاقے وادی شاہین میں جھڑپ کے دوران چار فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
اس تنازعے میں صیہونیوں نے فلسطینیوں پر صوتی گرنیڈ اور آنسو گیس پھینکی ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، در ایں اثنا صیہونی قابض فوجیوں نے رام اللہ اور البریح صوبوں میں پانچ دیگر فلسطینیوں اور الخلیل کے شمال مغرب میں واقع صوف سے دو فلسطینیوں کو بھی ان کے گھروں پر چھاپہ مار کر ان کے گھروں کی تلاشی لینے کے بعد گرفتار کر لیا، در ایں اثنا جنین میں بھی صیہونیوں نے جبہ شہر سے تین فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
یاد رہے کہ صیہونیوں نے رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی فلسیطنیوں کے خلاف اپنے جرائم تیز کر دیے ہیں جبکہ دوسری طرف فلسطینیوں نے بھی پہلے سے کہیں زیادہ شجاعت اور بہادری کے ساتھ صیہونیوں کا مقابلہ کرنا شروع کیا ہے جس کی مثال حالیہ مہنیوں میں ہونے والی شہادت طلبانہ کاروئیوں کی شکل میں دیکھنے کو ملتی ہے جس سے صیہونیوں پر بوکھلاہٹ طاری ہو گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
شہباز شریف کی پیوٹن سےملاقات، روسی صدر نے دورہ ماسکو کی دعوت دی
?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چائنہ کے شہر
ستمبر
پنجاب میں نئے آبپاشی منصوبوں کی منظوری پر سندھ کا شدید تحفظات کا اظہار
?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے پنجاب میں 200 ارب روپے سے
اکتوبر
امریکہ نے چین کو دنیا کی سلامتی کے لیئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اہم قدم اٹھانے کا اعلان کردیا
?️ 25 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ نے چین کو دنیا کی سلامتی کے لیئے
مارچ
عمان کا اسلامی اور عرب ممالک سےغزہ کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں:شیخ احمد الخلیلی، مفتی اعظم سلطنت عمان، نے اعلان کیا ہے
جولائی
کیا صیہونی برّی فوج بالکل ناکارہ ہو چکی ہے؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:گذشتہ بدھ کی شام صیہونی حکومت کی فوج نے 17 سال
جون
مہنگی بجلی کے خلاف عوام کا ملک گیر احتجاج، حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
?️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کے بلوں
اگست
Satay Western ‘Marlina the Murderer’ to represent Indonesia at the Oscars
?️ 2 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
ابو عبداللہ خطرہ کا تل ابیب کے لیے صالح العروری سے کم نہیں تھا
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: شہداء زندہ ہیں، یہ پیارے معاشرے کے سیاسی، سماجی اور ثقافتی
نومبر