?️
سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح مغربی کنارے پر چھاپہ مارا اور حماس کے دو رہنماؤں سمیت 19 فلسطینیوں کوگرفتار کیا۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ملیشیا مقبوضہ علاقوں میں مقیم فلسطینیوں کے خلاف اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر حملے شروع کردیئے ہیں، رپورٹ کے مطابق ، صیہونی عسکریت پسندوں کے فلسطینیوں پر بڑے پیمانے پر حملے کے بعد مغربی کنارے میں ایک شدید تصادم ہوا۔
صیہونیوں نے فلسطینیوں کے خلاف گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا، صیہونی فورسز نے تنازعہ کے دوران 19 فلسطینیوں کو حراست میں لیا، حراست میں لیے جانے والوں میں حماس کے دو رہنما عبدالرحیم حنبلی اور مصطفیٰ نشار بھی شامل ہیں ،یادرہے کہ فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی نے حال ہی میں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جابرانہ اقدامات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا، اس سلسلے میں فلسطینی قیدیوں کے بارے میں تحقیقاتی کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی حکومت کی فورسز نے جنوری میں مقبوضہ علاقوں میں 456 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا۔
کمیٹی نے یہ بھی اعلان کیا کہ صہیونیوں نے جنوری میں فلسطینیوں کے خلاف 105 عارضی نظربندی کے احکامات جاری کیے،یادرہے کہ ایک طرف صیہونی درندے فلسطینیوں کو جس طرح چاہتے ہیں اپنی بربریت کا نشانہ بناتے جارہے ہیں ، جب چاہیں ان کے مکانوں کو گرا دیتے ہیں یا انھیں فوجی کیمپ میں تبدیل کر دیتے ہیں،ان کے کھتوں پر قبضہ کر لیتے ہیں اور دوسری طرف کچھ شیخ نشین عرب ریاستوں کے حکمراں اس غیر قانونی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرنے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوششوں میں لگے ہوئے تاکہ امریکہ ان سے خوش ہو جائے اس میں سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات پیش پیش ہیں۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو روک دیا
?️ 8 جون 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین
جون
آبادی سے زیادہ ووٹروں کے اندراج کا انکشاف، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے آبادی اور ووٹرز کے
ستمبر
آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے: شبلی فراز
?️ 30 اگست 2021پشاور (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے
اگست
گولانی بریگیڈ کے خلاف حزب اللہ کی کارروائیوں کا تجزیہ
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں لبنان کی حزب اللہ نے اہم اسٹریٹجک
اکتوبر
کب تک فلسطینی بچوں کے خون میں نہاتے رہیں گے؟ نیتن یاہو کیا کہتے ہیں؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان
نومبر
اسرائیل بحران کا شکار، ایک چوتھائی ملازمین ہوں گے برطرف
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: آج صبح Knesset کی اقتصادی کمیٹی کے کل کے اجلاس
دسمبر
لکی مروت سے 2 فوجی اغوا، بنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا
?️ 4 جنوری 2025 لکی مروت: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے
جنوری
انگلینڈ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر بجلی کے باعث پروازیں منسوخ
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: انگلینڈ کے مانچسٹر ہوائی اڈے کا انتظامیہ کمپنی کے اعلان کے
جون