🗓️
سچ خبریں:یوکرین کے اتحادی مغربی ممالک اس ملک کو بھاری ٹینک دینے پر متفق نہیں ہو سکے۔
جہاں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا اصرار ہے کہ یوکرین کی فوج کو بھاری ٹینکوں کی فراہمی کے سوا کوئی چارہ نہیں، وہیں اس ملک کے مغربی اتحادی اسے بھاری ٹینک دینے کے معاہدے تک پہنچنے میں تعطل کا شکار نظر آتے ہیں۔
واضح رہے کہ یوکرین کی جانب سے سب سے زیادہ مانگے جانے والے مغربی ٹینک جرمن ساختہ لیوپارڈ 2 ٹینک ہیں جو یورپ میں سب سے زیادہ تعداد میں ہیں لیکن انہیں دوسرے ممالک سے یوکرین بھیجنے کے لیے جرمنی سے دوبارہ برآمد کا اجازت نامہ درکار ہے، تاہم جرمنی ابھی تک یہ اعلان نہیں کر سکا کہ آیا یہ ٹینک یوکرین بھیجیں یا نہ بھیجیں۔
جرمنی کی جانب سے فیصلے کی یہ کوتاہی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب کہ جمعے کے روز 50 سے زائد ممالک جرمنی میں امریکی فضائی اڈے جسے رامسٹین بیس کے نام سے جانا جاتا ہے، میں شرکت کرکے یوکرین کو مزید فوجی سازوسامان بھیجنے کا فیصلہ کرنے والے تھے لیکن زیلنسکی کے بار بار کہنے کے باوجود یہ ممالک یوکرین کو ٹینک بھیجنے کے سلسلہ میں خاموش رہے۔
قابل ذکر ہے کہ یوکرین میں امریکی ابرامز ٹینک بھیجنے پر واشنگٹن کی مخالفت کا ذکر کیے بغیر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آنے والے ہفتوں میں روس کے خلاف جوابی حملے میں یوکرین کی صورتحال کا تعین کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ نئے جرمن وزیر دفاع "بورس پسٹوریئس” نے بھی جرمنی کے رامسٹین ایئر بیس پر یوکرین کے اتحادیوں کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ہم ابھی تک یہ نہیں کہہ سکتے کہ ٹینک بھیجنے کا فیصلہ کب کیا جائے گا اور یہ بھی واضح نہیں ٹینکوں کے حوالے سے کیا فیصلہ کیا جائے گا۔ کیف کی جانب سے ٹینکوں کی درخواست کےبعد کریملن نے خبردار کیا ہے کہ مغرب کی طرف سے ان ٹینکوں کی فراہمی کشیدگی میں انتہائی خطرناک حد تک اضافے کا باعث بنے گی۔
مشہور خبریں۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کا اجلاس، مخلوط حکومت میں شمولیت سے گریز کی تجویز
🗓️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قومی اسمبلی کی
فروری
پنجاب پولیس کا یوینفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ
🗓️ 17 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب پولیس کا یوینفارم تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر
اگست
کیا واقعی صیہونی قابضین کا خاتمہ ہونے والا ہے؟
🗓️ 16 مئی 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے بدھ کے
مئی
سزا معطلی کے باوجود عمران خان کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات طلب
🗓️ 7 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق
ستمبر
عدالت کو عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی دلچسپی نہیں ہے:چیف جسٹس پاکستان
🗓️ 19 مارچ 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدم
مارچ
اسرائیل عادت سے مجبور
🗓️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:بدھ کے روز اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے المعمدانی
اکتوبر
نادرا حکام نے وراثتی سرٹیفکیٹ اجرا کے لئے اہم بیان جاری کر دیا
🗓️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نادرا حکام کے مطابق تینوں میگا سینٹرز پر دوشفٹوں
نومبر
خیبر پختوانخواہ نے مرکزی حکومت سے فوج طلب کر لی
🗓️ 25 اپریل 2021خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے تیزی سے
اپریل