?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے آج سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کے بارے میں کہا کہ مغرب فلسطینیوں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہری جیسا سلوک کرتا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ مشرق وسطیٰ (مغربی ایشیا) میں جاری موجودہ بحران دنیا میں کئی دہائیوں سے کہیں نہیں دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مغرب کا اسرائیل اور فلسطین کے ساتھ دوہرا معیار
اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے کہا کہغزہ میں عمارتوں کی تباہی اور ہزاروں بچوں کی ہلاکت کے حوالے سے سلامتی کونسل کے ارکان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔
اس سلسلے میں واسیلی نبنزیا نے مزید کہا کہ مغرب فلسطینیوں کے ساتھ دوسرے درجے کا شہری جیسا سلوک کرتا ہے،ہمیں غزہ کی پٹی میں تنازع کے بعد والے دنوں کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں 4 جون 1967 کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کے قیام کے مقصد کے ساتھ امن عمل کی طرف واپس آنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ میں مغربی میڈیا کا رول
یاد رہے کہ گذشتہ ایک مہینے میں صیہونیوں کے ہاتھوں ہزاروں معصوم فلسطینی بچوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا صرف ان جرائم کی مذمت کرنے پر ہی اکتفا کی جس کے نتیجہ میں صیہونیوں کی مزید حوصلہ افزائی ہوئی اور انہوں نے فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔


مشہور خبریں۔
کیا حماس جنگ کے بعد غزہ میں اقتدار سنبھالے گا؟
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے مفادات کے
جولائی
مغرب یوکرین کے بحران سے نکلنے کی تلاش میں
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:استنبول امن مذاکرات میں کیف کے چیف مذاکرات کار ڈیوڈ اراکامیہ
نومبر
شام میں صیہونی ربی کا نیا مشن کیا ہے ؟
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ہافٹ ٹی وی چینل کے رپورٹر دیویر
جنوری
دمشق اور تل ابیب کے نمائندوں کی یورپ میں خفیہ ملاقات
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار کے مطابق، شامی اور اسرائیلی شخصیات کے درمیان
مئی
وزیراعلی سندھ کی کے فور اور بی آر ٹی کے کام کو ستمبر میں شروع کرنیکی ہدایت
?️ 22 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کے فور اور
جولائی
امریکہ کی شکست ناگزیر ہے:روس میں چین کے سفیر
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر چانگ ہان ہوی نے کہا ہے
جنوری
آیت اللہ خامنہ ای کی ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کی شرط
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:رہبر انقلاب کے ٹویٹر پیج پر آخری بات کے نام سے
فروری
ایسوسی ایٹڈ پریس کا غزہ میں بھوکے لوگوں کے قتل عام کا بیان
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں انسانی امداد کی
جولائی