🗓️
سچ خبریں: یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی پر مغرب کا شکریہ ادا کرنے کے لیے برطانوی وزیر دفاع کے کیف حکام پر طنز سے سابق اداکار اور یوکرین کے موجودہ صدر کو رد عمل پر مجبورکیا!
رشیاٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، ولنیئس میں نیٹو سربراہی اجلاس میں امریکی اور برطانوی حکام کی جانب سے یوکرین کی ناشکری کا معاملہ اٹھانے کے بعد، اس ملک کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ایک بار پھر طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا!
یہ بھی پڑھیں:زلنسکی کا ٹرمپ پر طنز
زیلنسکی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں واقعی اس طرح کی باتوں کو نہیں سمجھتا۔ ہم ہمیشہ شکر گزار رہے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، میں صرف یہ نہیں جانتا کہ اور کس طرح ان کا شکریہ ادا کروں؟ مثال کے طور پر ہر روزصبح اٹھ کر وزیر کا شکریہ ادا کروں۔
یوکرین کے صدر نے برطانوی وزیر دفاع بین والیس کےاس طنز کا جواب میں کہا کہ آپ ان سے کہیں کہ مجھے خط لکھ کر شکر گزاری کا طریقہ بتادین تاکہ میں اسی طرح شکریہ ادا کروں!۔
انہوں نے اس طنز کے جواب میں یہ بھی کہا کہ برطانوی وزیر دفاع نے پہلے بھی کہا کہ کیف مغرب کو اپنے مطالبات سے ہمیشہ ناراض کرنے کے بجائے نمک حرامی نہ کرے تو بہتر ہو گا۔
مزید پڑھیں: یوکرینی صدر کی صیہونیوں سے مدد کی اپیل
والیس نے امریکیوں کی شکایات کی طرف اشارہ کیا جنہوں نے کہا تھا کہ یوکرین کبھی کبھی واشنگٹن کو آن لائن جنرل اسٹور کی طرح دیکھتا ہے اور کہا کہ ہم ایمیزون نہیں ہیں!۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر جیک سلیوان نے بھی کہا کہ کیف کی بعض تنقیدیں مکمل طور پر بے بنیاد اور بلاجواز ہیں جبکہ واشنگٹن نے یوکرین کی فوج کو بہت زیادہ صلاحیتیں اور ہتھیار فراہم کیے ہیں۔
یاد رہے کہ بدھ کو صدر زیلنسکی اور جو بائیڈن کے درمیان ہونے والی ملاقات سے کچھ دیر پہلے سلیوان نے کہا کہ میرے خیال میں امریکی عوام واشنٹگن حکومت اوردنیا کے دیگر ممالک کی جانب سے (یوکرین کے لیے) امداد میں اضافے کی خواہش کے اظہار کے لیے قدرے شکریہ کے مستحق ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ زیلنسکی کی غیر معمولی تنقید اس وقت سامنے آئی جب یوکرین کے صدر نے پیر کے روز امریکی زیرقیادت فوجی اتحاد نیٹو میں یوکرین کی رکنیت کا ٹائم ٹیبل طے نہ کرنے پر حملہ کیا اور کیف کی بے عزتی کا الزام لگایا، کہا جاتا ہے کہ امریکی حکومت کے اعلیٰ عہدے دار زیلنسکی کے متنازعہ ٹویٹ سے سخت ناراض ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ پر صہیونی حملے ان کے خوف کی علامت ہیں:حماس
🗓️ 24 اگست 2021سچ خبریں:حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رکن نے آج صبح
اگست
ہائی کورٹ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا
🗓️ 8 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں) ہائی کورٹ نے فواد چوہدری اور فردوس اعشق اعوان
ستمبر
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے صیہونی مذہب کے دروازے سے داخل
🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں:سعودی حکام نے نام نہاد مذہبی سربراہی اجلاس میں اسرائیلی یہودیوں
مئی
لندن کے ہسپتال بند؛ وجہ؟
🗓️ 5 جون 2024سچ خبریں: اسکائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ سائبر حملے کی وجہ
جون
سی پیک کے ذریعے پورے خطے میں معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی: مراد سعید
🗓️ 26 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ
ستمبر
حماس کا مسجد الاقصی کے بارے میں اہم بیان
🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف صیہونی حملوں میں شدت
ستمبر
امریکی حکام کس سوگ میں ہیں؟
🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے ردعمل
جنوری
صہیونی حکام کا تل ابیب پر زیادہ حجم کے بیلسٹک میزائلوں کے داغے جانے کا خدشہ
🗓️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:غاصبوں کے خلاف استقامت کے غیر متوقع اقدامات کے خوف کی
اپریل