?️
سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی محاصرے اور گہری قحط سالی کے باعث درجنوں بچے بھوک سے جاں بحق ہو چکے ہیں،والدین آٹے کا ایک کلو تک حاصل نہیں کر پا رہے، نانِ شبینہ اب ایک لگژری بن چکا ہے۔
دنیا بھر میں رائج مشہور ضرب المثل کوئی بھوک سے نہیں مرتا غزہ کی زمین پر دم توڑ چکی ہے۔ اسرائیلی محاصرے، منظم بھوک کی جنگ اور اشیائے خورونوش کی قلت نے غزہ کے لاکھوں بچوں کو موت کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔
اسرائیلی محاصرے کے شدت اختیار کرنے کے بعد، مارچ سے اب تک درجنوں بچوں کی موت صرف بھوک اور قلتِ غذا کے باعث واقع ہو چکی ہے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، کم از کم 67 بچے اس قحط کے سبب جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ 650000 سے زائد بچے شدید غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔
عالمی اداروں کے مطابق، یہ اعداد و شمار حقیقت سے بہت کم ہیں، کیونکہ غزہ کی وزارت صحت کے پاس جنگی حالات میں مکمل ڈیٹا اکٹھا کرنے کی صلاحیت نہیں رہی۔
7 سالہ بچہعبدالعزیز علی جس کا جسم لاغر ہو چکا ہے، نہ چل سکتا ہے، نہ کھڑا ہو سکتا ہے۔ اس کے بہن بھائی ابراہیم (9) اور سلمیٰ (11) بھی اسی حال میں ہیں۔
ان کی والدہ، جو شوہر کے انتقال کے بعد تنہا تین بچوں کی کفالت کر رہی ہیں، کہتی ہیں کہ دو دن ہو گئے، میرے بچوں نے صرف پانی پیا ہے، میں پورے الشاطی کیمپ میں ایک کلو آٹے کے لیے بھاگتی ہوں، مگر کچھ نہیں ملتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب آٹے کی قیمت سنتی ہوں 24 ڈالر فی کلو تو دنگ رہ جاتی ہوں، بچوں کو خالی ہاتھ دیکھ کر شرمندگی سے چپ ہو جاتی ہوں۔
آٹا ایک لگژری بن چکا ہے،محمود سالم، ایک گروسری اسٹور کے مالک، کہتے ہیں،مارکیٹیں خالی ہو چکی ہیں، تاجر مال چھپا کر بیٹھے ہیں، آٹے کی فی کلو قیمت 24 ڈالر ہو چکی ہے، جو غزہ کی تاریخ کی بدترین مہنگائی ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ یہ قحط قدرتی نہیں، منظم ہے۔ دشمن چاہتا ہے کہ غزہ کے لوگ مایوس ہو کر ہجرت کریں یا مر جائیں۔
احمد سعید، ایک فلسطینی شہری، جن کی 10 سالہ بیٹی امیرہ ایک نایاب برین ٹیومر میں مبتلا ہے، کہتے ہیں کہ میری بچی مر رہی ہے، اور میں کچھ نہیں کر سکتا،جنگ کی وجہ سے ہم اسپتال لے جا نہ سکے، اب وہ شدید دورے، بے ہوشی اور درد سے تڑپ رہی ہے، میرے پاس نہ دوا ہے، نہ غذا۔
ان کا کہنا ہےکہ میں ہر روز اپنی بیٹی کو مرتے ہوئے دیکھتا ہوں۔ کچھ نہیں کر سکتا، یہاں روٹی بھی ایک لگژری بن چکی ہے۔
غزہ کے عوام اس وقت بھوک، بیماری اور بمباری کے مثلث میں محصور ہیں،اسرائیلی افواج صرف جنگی جرائم ہی نہیں کر رہیں، بلکہ خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کر کے ایک پوری نسل کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ کا پرائیویسی پالیسی سے متعلق اہم بیان جاری
?️ 17 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں)واٹس ایپ صارفین کے لئے عالمی سطح پر مقبول ویڈیو کالنگ
مئی
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
?️ 10 جولائی 2025نیویارک: (سچ خبریں) یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند
جولائی
امریکہ شام میں کیا دہشتگردیاں کر رہا ہے؛روس کی زبانی
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ ماسکو کے پاس
جون
ایران کے میزائل حملے سے اسرائیل کو کافی بڑا نقصان
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: بلومبرگ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی رپورٹوں
اکتوبر
کرم تنازعہ کے حل کیلئے مشران نے معاہدے پر دستخط کردیئے
?️ 28 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ پاراچنار میں کرم تنازعہ کے
دسمبر
کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کا
نومبر
ادارہ جاتی اصلاحات وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ
جولائی
امریکہ کا مؤقف اسرائیل کی حمایت کرنا ہے، جنگ روکنا نہیں: نبیہ بری
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے صیہونی دشمن کے
اکتوبر