مشرقی حلب میں شدید جھڑپیں ؛ گولانی کا ایک سپاہی ہلاک 

حلب

?️

سچ خبریں: شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ قسد سے وابستہ دستوں نے صبح 2:35 بجے شامی فوج کے مشرقی حلب کے علاقے تل ماعز میں مورچوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں خطے میں شدید جھڑپیں ہوئیں اور ایک شامی فوجی ہلاک ہوگیا۔
وزارت دفاع نے مزید کہا کہ یہ نئی کشیدگی اس وقت بڑھ رہی ہے جب قسد کے دستے منبج اور دیر حافر میں شامی فوجی مورچوں پر حملے کر رہے ہیں، روزانہ حلب شہر کے راستے بند کر رہے ہیں اور تمام معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ان اقدامات کا تسلسل نئے نتائج کو جنم دے گا۔
اس سے قبل، شامی جمہوری فورسز (قسد) نے خبردار کیا تھا کہ جولانی کے دہشت گرد گروہ سے وابستہ عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں اشتعال انگیز اقدامات کر رہے ہیں، جو فائر بند معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
قسد نے یہ بھی زور دیا کہ جولانی کے عناصر دیر حافر، شیخ مقصود اور اشرفیہ کے اطراف میں مشکوک حرکتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اب تک صبر کا مظاہرہ کیا ہے اور ان حرکات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، لیکن ان کا تسلسل انہیں جوابی کارروائی پر مجبور کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ جولانی اور قسد کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد دونوں فریقین نے فائر بند معاہدے پر دستخط کیے تھے، جو موجودہ شامی حالات میں انتہائی کمزور ثابت ہو رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔ وزیراعظم

?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کوئی

روس کا سمارٹ گولہ بارود ختم ہو رہا ہے: پینٹاگون

?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں:   خبر رساں ادارے روئٹرز نے پینٹاگون کے حوالے سے بتایا

بائیڈن نے امریکی کانگریس سے اسرائیل کے لیے کیا مانگا؟

?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی حملے

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا تحریک انصاف کے بارے میں بیان

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے

10 ممالک فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کریں گے:فرانس

?️ 20 ستمبر 202510 ممالک فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کریں گے:فرانس ایلیزے محل

شام کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں میں توسیع

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی کونسل نے شام کی دشمنی پر مبنی

عراق اور شام کی سرحدوں پر 10 ہزار دہشت گردوں کی موجودگی

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے عراق اور شام کی سرحدوں پر 10,000 دہشت

علی ظفر کی رپورٹ جلد فراہم کی جائے

?️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے