?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے زمینی اور فضائی حملوں میں اضافے کے باوجود کچھ فلسطینی پناہ گزین اس پٹی کے شمال میں اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔
فلسطین ٹوڈے چینل نے رپورٹ دی ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کے سخت اقدامات کے باوجود اس علاقے میں اپنے گھر بار چھوڑنے والے بعض فلسطینی گزشتہ روز اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی غزہ کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟صیہونی اخبار کی زبانی
انہوں نے تاکید کی کہ ہم اتنے خوش ہیں گویا عید کا دن ہے، ہم تھک چکے ہیں اور ہم اپنے گھر اور اپنے رشتہ داروں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔
ادھر پوری غزہ کی پٹی اور اس پٹی کے شمال میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔
گزشتہ روز خبری ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ صہیونی افواج نے غزہ کے جنوب سے شمال کی جانب پناہ گزینوں کی واپسی کے راستے میں بھی جارحیت کی، اپنے تازہ ترین جرم میں صیہونی غاصبوں نے ان پناہ گزینوں پر گولیاں برسائیں جو غزہ کے جنوب سے شمال کی طرف بڑھ رہے تھے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ میں امریکہ نے اب تک صیہونی حکومت کی کتنی مالی امداد اور اسلحہ جاتی امداد کی ہے؟
اسی دوران فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ بعض فلسطینی غزہ شہر کی الرشید اسٹریٹ پر النابلسی اسکوائر کے قریب جمع ہوئے اور ان میں سے بعض نے جنوب سے شمال کی طرف لوٹنے کی خبر کے بعد اپنے اہل خانہ سے ملنے کی امید ظاہر کی۔


مشہور خبریں۔
استنبول مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پاکستان نے طالبان حکومت کو سخت وارننگ جاری کر دی ہے
?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستانی اور طالبان کے وفود کے درمیان استنبول مذاکرات کی
اکتوبر
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی منظوری
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 143 ووٹوں کے ساتھ
مئی
مرگی قابل علاج مرض ہے، ڈاکٹر خالد محمود
?️ 9 فروری 2021لاہور {سچ خبریں} پاکستان میں مرگی کے مرض میں 20 لاکھ سے
فروری
آئی ایم ایف کا دباﺅ پراین ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کی تیاری شروع
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے دباﺅ پر وفاقی حکومت
اگست
ہم دھماکہ خیز مواد کو راستے سے ہٹانے کے لیےافغان بچوں کو استعمال کرتے تھے؛امریکی فوجی کا اعتراف
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:افغانستان میں تعینات ایک امریکی فوجی نے انکشاف کیا ہے کہ
جنوری
مستونگ میں ایک آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک
?️ 8 مارچ 2021مستونگ (سچ خبریں) مستونگ میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کرتے ہوئے
مارچ
فلسطینی صحافی کے قتل کا کیس عدالت میں
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی صحافیوں کی تنظیم کے سیکرٹری ناصر ابوبکراور صحافیوں
ستمبر
ملک کی سیاسی صورتحال کہاں جا رہی ہے اور فائدہ کیسے ہو رہا ہے؛ شیخ رشید کی زبانی
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے
جولائی