🗓️
سچ خبریںالجزیرہ کی ویب سائٹ نے ایک مضمون شائع کیا جس میں مسجد اقصیٰ کی اتنی اہمیت کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
الجزیرہ چینل نے مسجد اقصیٰ کے اس قدر توجہ کا مرکز بننے کی وجوہات اور یہ فلسطین اور صیہونی حکومت کے درمیان تنازعات کا مستقل نکتہ کیوں بنی ہوئی ہے اس بارے میں ایک مضمون شائع کیا ہے ،الجزیرہ اپنے مضمون کا آغاز مسجد اقصیٰ کے بارے میں اہم معلومات بیان کرتے ہوئے کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ 35 ایکڑ رقبے پر چاندی کے گنبد والی مسجد کا نام ہے جسے مسلمان حرم شریف کہتے ہیں اور یہودی اسے ٹمپل ماؤنٹین کہتے ہیں۔
مسجد اقصیٰ یروشلم کے پرانے شہر میں واقع ہے اور اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو نے اسے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا ہے، جو تینوں ابراہیمی مذاہب کے لیے اہم ہے۔1967 سے جب مشرقی یروشلم پر صیہونی حکومت کا قبضہ تھا، مسجد اقصیٰ، غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے ساتھ، زمین کا سب سے متنازعہ حصہ بن چکی ہے۔ تاہم اس مسجد کے تنازعے کی تاریخ صیہونی حکومت کے قیام سے پہلے کی ہے، یہ حرم شریف مسلمانوں کا تیسرا مقدس مقام ہے، یعنی مسجد اقصیٰ اور قبہ الصخراء جس کے بارے میں جاتا ہے کہ ساتویں صدی کی یہ عمارت پیغمبر اسلام کے معراج پر جانے کا مقام ہے۔
واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ برسوں سے فلسطینی نمازیوں اور صیہونی غاصبوں کے درمیان کشیدگی کی گواہ ہے، 5 مئی 2021 کو اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے اور درجنوں کو حراست میں لے لیا، اس واقعے کو بعد میں حماس کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نیتجہ میں غزہ میں 11 روزہ جنگ شروع ہوئی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل نے قیدیوں کے تبادلے کی بھاری قیمت ادا کرنے کا فیصلہ کیا
🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کا میڈیا مذاکرات میں پیشرفت کے حوالے سے متضاد
دسمبر
مقدونیہ نے مزید چھ روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا
🗓️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: جمہوریہ شمالی مقدونیہ کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو اعلان
اپریل
الجولانی کا صیہونیوں کو پیغام
🗓️ 26 فروری 2025سچ خبریں:ایک صہیونی چینل نے شام پر قابض دہشت گردوں کے رہنما
فروری
سعودی عرب آٹھ سال بعد انصار اللہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر کیوں ؟
🗓️ 10 اپریل 2022سچ خبریں: بحران کے ساتویں سال میں یمن میں جاری جنگ موجودہ
اپریل
امریکہ دنیا کی غیر متنازعہ طاقت نہیں رہا
🗓️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کی حال ہی میں افشا ہونے والی دستاویزات
اپریل
ہم اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں: اسلامی تعاون تنظیم
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: ایگزیکٹو کمیٹی کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے اختتام
اگست
اقوام متحدہ کی جانب سے تحقیقات کی قرارداد منظور ہونے کے بعد اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا
🗓️ 29 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ
مئی
بیرون ملک جانےکی صورت میں شہباز شریف کو واپس لانا سخت ہو جائے گا:وزیر داخلہ
🗓️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ لیڈر لندن
مئی