مسجد اقصیٰ میں ممکنہ کشیدگی میں اضافے کے باعث صیہونی فوج الرٹ

صیہونی

?️

سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج نماز جمعہ کے وقت مسجد اقصیٰ میں کشیدگی میں اضافے کے امکان کے پیش نظر چوکس ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع نے مسجد اقصیٰ میں آج جمعہ کی نماز کے ساتھ ہی کشیدگی میں اضافے کے امکان کے لیے تیاری کا اعلان کیا، رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے بیت المقدس میں اپنی تیاریوں میں تیزی سے اضافہ کر دیا ہے۔

دریں اثنا اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں مسجد الاقصی کے دفاع کے لیے عوام سے متحرک ہونے کا مطالبہ کیا گیا،اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو مسلمانوں کے قبلہ اول کے دفاع اور مسجد الاقصیٰ کی حمایت میں کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کو بھی مسجد الاقصی کے خلاف اس کے معاندانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کی موجودہ پالیسیوں کے جاری رہنے کے نتائج صہیونی حکام کو بھگتنا ہوں گے۔

یاد رہے کہ حماس نے قبل ازیں ایک بیان میں کہا تھا کہ قابض صہیونی آباد کاروں کی طرف سے مسجد الاقصی پر حملے کا اعادہ کبھی بھی مسجد کی مقامی اور وقتی تقسیم یا اس کے اسلامی تشخص میں تبدیلی کا باعث نہیں بنے گا۔

 

مشہور خبریں۔

بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں خطرناک کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا

?️ 18 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام

27 ویں آئینی ترمیم: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

?️ 15 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) جسٹس شمس محمود مرزا نے لاہور ہائیکورٹ کے جج

وفاقی حکومت کا عمران خان اور باقی سابق حکومتی ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

?️ 28 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی حکومت نے آئین شکنی پر سابق حکومت کی اہم

امریکی ریاست مین میں دھماکہ اور آتشزدگی

?️ 16 مئی 2026سچ خبریں:امریکی ریاست مین کے ایک لکڑی کے کارخانے میں سیلو دھماکے

جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے

?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور

نیتن یاہو نے اسرائیلی قیدیوں کو موت کی سزا سنائی

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی جنرل اور اس حکومت کی فوج میں فوجی شکایات کے

روسی وزیر خارجہ نے مسقط کا دورہ کیا اور عمان کے سلطان سے کی ملاقات

?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: گزشتہ شب مسقط پہنچنے والے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف

پاکستان تحریک انصاف ’مایوس کن‘ بیانات کے باوجود بات چیت کیلئے تیار

?️ 7 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے