🗓️
سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کو حل کیے بغیر خطے میں امن و استحکام قائم نہیں ہوگا۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے فلسطین کے مسئلے پر بات کی، انہوں نے اس سلسلے میں کہا کہ مسئلہ فلسطین کو حل کیے بغیر خطے میں امن و استحکام قائم نہیں ہوگا، رپورٹ کے مطابق ، عبداللہ دوم نے مزید کہاکہ عمان فلسطین کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ایسا حل جو منصفانہ اور جامع ہو، اس کے بغیر خطے میں قدرتی طور پر امن و استحکام نہیں ہوگا، اردن کے بادشاہ نے مزید کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کے تمام جائز حقوق کی ضمانت دی جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم یروشلم میں اسلامی اور عیسائی مقدسات کی حمایت کے ذمہ دار ہیں اور ہم سفارتی حل کے ذریعے اس مسئلے پر عمل پیرا ہیں، عبداللہ دوم نے مقبوضہ بیت المقدس سے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیاکہ ہم مقبوضہ بیت المقدس کی عربی اور اسلامی شناخت کے تحفظ پر زور دیتے ہیں اور اس شناخت کو ختم کرنے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی ایک طرف فلسطینیوں پر ہر طرح کا ظلم روا رکھے ہوئے ہیں ، کبھی ان کے مکانوں کو مسمار کر کے انھیں شدید سردی میں معصول بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور کرتے ہیں اور کبھی فلسطینی بستیوں پر وحشیانہ حملے کر شہریوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لے لیتے ہیں اور دوسری طرف فلسطین کی سرزمین اور اس کے باشندوں کی عربی اور اسلامی شناخت کو مٹانے کے در پے ہیں جس کی ایک مثال امریکہ کے ذریعہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا جانا ہے۔
مشہور خبریں۔
ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 13 جنوری 2025ملتان: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے
جنوری
پولینڈ کا جرمن چانسلر پر خطرناک الزام
🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: پولینڈ کے وزیر خارجہ نے ایک پیغام شائع کرتے ہوئے
ستمبر
حماس کو تباہ کرنا ناممکن
🗓️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 13 کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی
جنوری
عید پر لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
🗓️ 10 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عید سے
مئی
گرین لائن بس سروس 25 دسمبر سے شروع کرنے کا اعلان
🗓️ 28 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے کراچی گرین لائن بس سروس
نومبر
کورونا پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے
🗓️ 23 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں کے
اگست
انصار اللہ ڈرون اور میزائل سے لیس
🗓️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین
ستمبر
روس کے خلاف امریکی سینیٹر کی نئی بیان بازی
🗓️ 30 مئی 2023سچ خبریں:امریکی ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے حال ہی میں یوکرین کے
مئی