🗓️
سچ خبریں:سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ خفیہ دستاویزات کیس میں اگر انہیں سزا ہو بھی جاتی ہے تب بھی وہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ دستاویزات فلوریڈا میں اپنی رہائشی حویلی میں منتقل کرنے کے حوالے سے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں سزا ہو بھی جاتی ہے تو وہ2024 کے انتخابات میں اپنی امیدواری نہیں چھوڑیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ سیاست چھوڑنے کا ارادہ رکھتے تو وہ 2016 کے انتخابات شروع ہونے سے بہت ایسا پہلے کر چکے ہوتے،انہوں نے مزید کہا کہ میں کبھی ہار نہیں مانوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر مجھے دستبرار ہی ہونا تھا تو میں 2016 کی اہم انتخابی دوڑ سے پہلے یہ کر چکا ہوتا، امریکی صدر نے ایک بار پھر فلوریڈا میں ان کی مار-لاگو مینشن سے دریافت ہونے والی دستاویزات کے معاملے کی نگرانی کرنے والے خصوصی وکیل جیک اسمتھ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کے خلاف لگائے گے 37 الزامات میں سے کوئی بھی ثابت نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکی استغاثہ مجھے سزا سنانے میں کامیاب ہو جاتا ہے، تب بھی مجھے 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے کوئی روک نہیں سکتا۔
مشہور خبریں۔
فواد چوہدری کا موسیقاروں، فنکاروں سے متعلق اہم اعلان
🗓️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے
دسمبر
یوکرین میں روسی ریفرنڈم غیر قانونی ہے: بلنکن
🗓️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: جمعرات کی شام امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا
ستمبر
سوڈانی کی زبانی شہید سلیمانی اور المہندس کی تعریف
🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے تکفیری دہشت
جنوری
میڈیکل رپورٹ میں تشدد چھپانے کی کوشش کی گئی
🗓️ 3 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی
نومبر
مردہ پیدا ہونے والا امریکی بچہ
🗓️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: امریکہ جسے بحری اتحاد تشکیل دے کر صیہونی اہداف کے
جنوری
پی اے سی نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی۔
🗓️ 6 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین نور عالم
جولائی
شہباز شریف نے ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟؛ مولانا فضل الرحمان
🗓️ 11 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا
اگست
گوگل نے پہلا پکسل اسمارٹ فون متعارف کروا دیا
🗓️ 4 اگست 2021نیویارک (سچ خبریں) گوگل نے پہلا پکسل اسمارٹ فون متعارف کروا دیا
اگست