?️
سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک میں تعینات ریاستہائے متحدہ کے سفارتکار پر اسرار طور پر دماغی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روس، چین اور کیوبا سمیت کئی ممالک میں تعینات امریکی سفارت کار پُراسرار دماغی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق 5 سے زائد ممالک میں تعینات امریکی سفارت کار پُراسرار بیماری کا شکار ہونے لگے ہیں، دماغ کو نقصان پہنچانے والے اس مرض سے متعلق انتہائی کم معلومات دستیاب ہیں تاہم اس کی علامتیں ہوانا سنڈروم سے ملتی جلتی ہیں۔
امریکی سفارت کاروں کو متاثر کرنے والی اس پُراسرار بیماری کا پہلا حملہ کیوبا میں 2016 میں ہوا تھا جس کے بعد چین میں بھی اس بیماری نے امریکی سفارت کاروں کو متاثر کیا تھا اور اب ویانا میں بھی اس بیماری نے امریکی سفارت کاروں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔
اس حوالے سے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ویانا میں 2 درجن امریکی انٹیلی جنس افسران، سفارت کاروں اور دیگر سرکاری عہدیداروں کو ” ہوانا سنڈروم” جیسے مرض کا سامنا ہے۔
ادھر آسٹریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان رپورٹس کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے، پُراسرار بیماری سے متعلق میزبان ریاست کی حیثیت سے امریکی حکام کے ساتھ مشترکہ تفتیش کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
12 سال کے بعد سعودی عرب اور شام کا دوبارہ سفارتخانے کھولنے پر اتفاق
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے دمشق میں اپنا قونصل خانہ دوبارہ
مارچ
امریکہ میں 237,000 سرکاری ملازمین کی ذاتی معلومات کا افشاء
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں
مئی
وزیراعظم نے سرکاری ذمہ داریاں گھر سے سرانجام دینے کا فیصلہ کرلیا
?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے
مارچ
حاجی آج میدان منیٰ میں
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:خانہ خدا کے زائرین نے آج 10 ذی الحجہ کو رمی
جون
عراق میں امن کی بحالی سے سعودی میڈیا پریشان
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:عراق میں کرفیو کی منسوخی اور اس ملک بالخصوص بغداد اور
اگست
کراچی میں روزانہ سینکڑوں افراد ڈینگی وائرس کا شکارہونے لگے
?️ 20 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی شہر قائد میں روزانہ سینکڑوں افراد ڈینگی کا
اکتوبر
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات یورپی مفادات سے ہم آہنگ ہونے چاہیے:فرانس
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:فرانس کے وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے دعویٰ کیا
اپریل
امریکہ حماس کے ساتھ یکطرفہ معاہدے کا خواہاں
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 کے مطابق امریکہ حماس کے ساتھ
جون