?️
سچ خبریں:مغربی ایشیا میں امریکی دہشتگرد فوج کی مرکزی کمانڈ سینٹ کام کے سربراہ جنرل جنرل مکنیزی نے متحدہ عرب پر یمنی حملوں کو ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس عرب ریاست کے برے دن آن پہنچے ہیں۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان سینٹ کام کے سربراہ جنرل مکنیزی نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران صنعا کے حملوں کی بابت ایران پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے برےدن آ گئے ہیں۔
امریکا کے دہشت گرد کمانڈر متحدہ عرب امارات پر یمن کے حالیہ حملوں کے بارے میں ابوظہبی کے حکام سے گفتگو اور ملاقات کے لئے ابو ظہبی پہنچے ہیں، رپورٹ کے مطابق جنرل مکنیزی تحریک انصار اللہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر کئے جانے والے کچھ میزائل حملوں کے بعد اتوار کو یو اے ای پہنچے تاکہ اس ملک کی دفاعی طاقت کو مضبوط کرنے کے لئے اس ملک کے اعلی حکام سے گفتگو کریں۔
الجزیرہ ویب سائٹ کے مطابق، انہوں اپنے خصوصی طیارے میں نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ متحدہ عرب امارات کا بڑا خراب وقت آ گیا ہے، انہیں حمایت کی ضرورت ہے، میں اس لئے یہاں آیا ہوں تاکہ ان کی حمایت کروں اور ان کی مدد کے لئے زمینہ ہموار کروں۔
امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان سینٹ کام کے سربراہ جنرل مکنیزی نے کہا کہ ایف-22 جنگی طیاروں کو جو دنیا میں نگرانی کے بہترین ریڈار کے حامل ہیں، متحدہ عرب امارات کے حوالے کیا جائے گا جس کی مدد سے زمینی اور ڈرون حملوں سمیت کروز میزائل کے سارے خطروں کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پس پردہ مقاصد
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: بائیڈن امریکی صدارتی انتخابات کے لیے انتہائی نازک حالت میں
ستمبر
شامی اور فلسطینی ایک ہی قوم ہیں
?️ 9 جون 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنی ایک تقریر کہاکہ شامی اور
جون
سندھ حکومت نے کراچی کے ساتھ کیا لوگ منافع سمیت لوٹائیں گے
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی
جنوری
کیا اسرائیل شام میں نیا اڈہ قائم کرنا چاہتا ہے؟
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 14 نے اسرائیلی فوج کے بیان
اپریل
امریکی بالادستی کا زوال اور ابھرتی ہوئی کثیر قطبی ترتیب میں روس کا کردار
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: سوویت یونین کے انہدام اور سرد جنگ کے خاتمے کے
نومبر
ایرانی حملوں اور غزہ جنگ سے صہیونی ریاست کی 7 بڑی کمپنیوں کو تاریخی مالی نقصان
?️ 26 جون 2025 سچ خبریں:ایرانی میزائل حملوں اور غزہ کی جنگ نے اسرائیل کی
جون
وقت نکلتا جا رہا ہے، نواز شریف جلد وطن واپس آئیں، جاوید ہاشمی
?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ممتاز سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سابق وزیر اعظم
نومبر
حزب اللہ کا صہیونیوں کے خلاف شام کی عالمی حمایت کا مطالبہ
?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے شام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت
دسمبر