?️
سچ خبریں:لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے جواب میں لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ لبنان پر کسی بھی حملے کا لبنانی مزاحمتی تحریک کی جانب سے فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اس ملک کے خلاف صیہونیوں کی دھمکیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی مشرق کی طرف رخ کرنے کی بات کی تھی، لیکن کچھ سیاسی گروہوں نے اس مسئلے کا مذاق اڑایا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیج فارس کے ممالک بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک کا رخ مشرق کی طرف ہے،سعودی عرب نے چینی صدر کو ریاض آنے کی دعوت دی عرب ممالک نے بھی ان سے ملاقات کی،ہم لبنان میں اس مسئلے سے کیوں خوفزدہ اور تاخیر کا شکار ہیں؟
انہوں نے مقبوضہ شمالی فلسطین کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ شمالی فلسطین میں پیش آنے والے واقعے سے دشمن تذبذب کا شکار ہوا اور بہت سے لوگوں نے حزب اللہ کی خاموشی کی طرف اشارہ کیا جبکہ ہماری خاموشی دشمن کے ساتھ نفسیاتی جنگ کے مترادف ہے ، جس چیز نے دشمن کو پریشان کیا ہے اس کا جواب دینا ہمارے لیے ضروری نہیں بلکہ بعض اوقات ہمارا ردعمل اس مسئلے کو نظر انداز کرنا ہوتا ہے۔
نصر اللہ نے کہا کہ آج اسرائیل اتنا زیادہ بحران کا شکار ہے کہ اس غاصب حکومت کی تاریخ میں اتنی کمزوری، بحران، انتشار، اندرونی کشمکش، مایوسی اور بد اعتمادی کبھی نہیں ہوئی، ایک طرف عرب ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کرنے والی کابینہ میں شامل وزیر کہتا ہے کہ فلسطینی قوم کا وجود ہی نہیں تھا یا حوارہ شہر کو ختم کر دیا جائے؟ جب صیہونی لیڈر اس قدر احمق تو ہم سمجھتے ہیں کہ اس حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔
لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے تاکید کی کہ لبنان میں مزاحمت اپنے عروج پر ہے اور اس ملک میں کسی بھی فرد پر خواہ لبنانی ہو، فلسطینی ہو یا دیگر کسی ملک کا رہنے والا ہو یا لبنان کے کسی بھی علاقے پر اگر کسی بھی طرح کا حملہ کیا جائے گا تو اس کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
الاقصیٰ طوفان کے 100واں دن پر ایک نظر
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کے 100ویں روز اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے
جنوری
امریکہ روس کے جال میں پھنس چکا ہے؛یوکرینی صدر کا دعویٰ
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی
مارچ
انصار اللہ کی جانب سے بائیڈن کے ریاض اور تل ابیب کے دورے کی مذمت
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ استقامتی تحریک کے سیاسی دفتر نے
جولائی
یوکرین جنگ کا خاتمہ مشکل لیکن ممکن ہے: ٹرمپ
?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک پوسٹ کے ساتھ ایک
دسمبر
ویوو کا بہترین کیمرا کا حامل ’وی 50‘ پیش
?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ نے اپنی وی
فروری
امریکی سینیٹ نے 768 ارب ڈالر کے فوجی بجٹ کی منظوری دی
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں: بدھ کو سینیٹ میں سینیٹرز نے 768 بلین ڈالر کے
دسمبر
سعودی عرب اور انصاراللہ کے مذاکرات کہاں تک پہنچے؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے مذاکراتی وفد نے ریاض
ستمبر
پاک فوج کا قوم کے نام اہم پیغام
?️ 28 مئی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) 28 مئی 1998 میں پاکستان کی طرف سے کیے
مئی