?️
سچ خبریں:یمنیوں نے اس ملک کے صوبوں کے مرکزی چوکوں میں وسیع تعداد میں موجودگی کے ساتھ ایک بار پھر غاصبوں اور جارحین کے خلاف مزاحمت کے جاری رہنے پر تاکید کی۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنیوں نے اس ملک کے دارالحکومت صنعاء اور دیگر صوبوں میں درجنوں چوکوں میں جمع ہو کر قومی یوم مزاحمت کے موقع پر مظاہرے کیے۔
واضح رہے کہ امریکی پالیسیوں کے خلاف نعرے والے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے یمنی عوام نے اس ملک کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت کی مذمت کی۔
یمن میں انصاراللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے اپنے خطاب کے دوران اس ملک کے عوام سے کہا کہ وہ یمن کے استحکام کی آٹھویں سالگرہ اس ملک کی تمام سڑکوں اور چوکوں میں بڑی تعداد میں اکٹھے ہو کر ایک ساتھ منائیں اور دنیا کو یہ بتا دیں کہ ہم اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔
المسیرہ کے رپورٹر کے مطابق صنعاء کے باشندے کی بڑی تعداد میں باب الایمان چوک میں جمع ہوئے اور سعودی جارحیت کے خلاف ملک کی مزاحمت کی حمایت میں نعرے لگائے نیز صعدہ صوبے میں بھی قومی یوم مزاحمت کی یاد میں شارح اسکوائر میں یمنیوں کی بڑی موجودگی کا مشاہدہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ یمن کے صوبوں تعز، إب، البیضاء، الجوف، المحویت، ذمار، مأرب، الضالع اور حجہ کے عوام نے بھی ان صوبوں کے مرکزی چوکوں میں جمع ہو کر جارحین اور غاصبوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے پر تاکید کی۔


مشہور خبریں۔
عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،پاکستان میں قیمتیں کم کر دی گئیں
?️ 1 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر اعظم عمران خان نے 28
مارچ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھ رہیں۔
?️ 15 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ
مئی
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو تحفے کیوں دیا ؟
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: یوں تو صیہونی حکومت نے شام کی خودمختاری کی خلاف
نومبر
بحیرۂ احمر میں ایک اور برطانوی کشتی شکار
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں ایک
فروری
ایک ساتھ سب پابندیاں اٹھانا ہوں گی؛ایٹمی مذاکرات کے سلسلہ میں ایران کا مؤقف
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:ویانا میں ہونے والے ایٹمی مذکرات کے سلسلہ میں ایرانی مذاکراتی
دسمبر
ٹرمپ کا روسی صدر پر سنگین الزام
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو
مئی
برازیل برکس کی حمایت میں ٹرمپ کے ساتھ کھڑا ہے
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: برازیل کے صدر کے ایک سینئر مشیر نے اعلان کیا
جولائی
گوگل میپس سے صارفین کی لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا اعلان
?️ 1 دسمبر 2024 سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے میپس سے صارفین کی
دسمبر