قطر کے سابق وزیر اعظم کا صیہونی فوجی مہم جوئی کے بارے میں سخت انتباہ

قطر

?️

سچ خبریں:قطر کے سابق وزیر اعظم نے امریکہ کی حمایت سے صیہونی حکومت کی جانب سے شروع ہونے والی ممکنہ جنگ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک کے لیے اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

قطر کے سابق وزیر اعظم شیخ حمد بن جاسم نے ممکنہ جنگ کے بارے میں خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں جنگ شروع کرنے کا امکان ہے جو خلیج فارس سے متصل عرب ممالک کو ہلا کر رکھ دے گی اور اس کے سنگین اور مہلک معاشی، سیاسی اور سماجی نتائج سامنے آئیں گے۔

حمد بن جاسم نے سلسلہ وار ٹویٹس میں لکھا کہ ہم جانتے ہیں کہ اسرائیل سنجیدگی سے ایسے آلات اور ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو ایرانی اہداف کو نشانہ بناسکیں، لیکن امریکی فریق اب بھی اسرائیل کو ان ہتھیاروں سے لیس کرنے سے ہچکچا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر متعلقہ فریق ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے پر نہیں پہنچتے اور امریکہ اسرائیل کو اس کی ضرورت کے مطابق ہتھیار فراہم کرتا ہے تو خدا نہ کرے ہم ایک ایسی فوجی کارروائی کا مشاہدہ کریں گے جو ہمارے خطے میں سلامتی اور استحکام کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ سنگین معاشی، سیاسی اور سماجی نتائج برآمد کر سکتی ہے۔

قطر کے سابق وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اس وجہ سے میں چاہتا ہوں کہ ہم خلیج فارس کے عرب ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کو تمام ممکنہ ذرائع سے، فوجی کشیدگی میں اضافے کے خطرات کے بارے میں بتائیں اور موجودہ مسائل کے پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت یاد دلائیں ورنہ ہم (خلیج فارس کے عرب ممالک) سب سے پہلے خسارے میں ہوں گے۔

 

مشہور خبریں۔

فلسطین کو واپس لینے کا واحد راستہ ہمہ گیر مزاحمت ہے:فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں

?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے فلسطین کی سرزمین، عوام اور مزاحمت کے

ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کا نیا دعویٰ

?️ 20 اگست 2026سچ خبریں: ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں انہوں نے مزید

ٹرمپ نے قانونی شکست کے بعد دوبارہ ٹیرف جنگ شروع کر دی

?️ 6 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے فروری میں امریکی

امریکی کمپنی کا افغان بلاک کے اثاثوں سے معاوضہ کا مطالبہ

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: واشنگٹن، ڈی سی میں قائم بین الاقوامی لاء فرم ہوگن

BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket

?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

پاکستان اور ازبکستان کا ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع پر اتفاق

?️ 16 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ازبکستان نے ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع

مصر نے اپنے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر شروع کی

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:     روسی کمپنی Ros Atom نے آج بدھ کو مصر

 یمن پر فضائی حملے فوراً روک دیں گے؛امریکی صدر کا اعلان 

?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے