?️
سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی سفارت کار ٹِمی ڈیوس کو قطر میں اس ملک کے سفیر متعین کیا ہے۔
الخلیج آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹِمی ڈیوس کو جان ڈیروچرے کی جگہ تعینات کیا ہے جو جون سے بطور منیجر کام کر رہے تھے، یاد رہے کہ ڈیوس امریکی وزارت خارجہ کے آپریشنز سینٹر میں ایک سینئر مانیٹرنگ آفیسر، وزیر خارجہ کے معاون خصوصی، نیشنل سکیورٹی کونسل میں عراقی امور کے ڈائریکٹر اور داعش کے خلاف جنگ کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف تھے۔
واضح رہے کہ وہ امریکی وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے دفتر کے نائب سربراہ اور وزارت خارجہ کے ڈپٹی چیف آف سٹاف کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں اور کئی اعزازات نیز تمغے بھی جیت چکے ہیں،مارچ میں ڈیوس کو بائیڈن نے قطر میں امریکی سفارت خانے کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا،واضح رہے کہ یہ امریکی سفارت کار اس سے قبل بصرہ اور جنوبی عراق میں امریکی قونصل جنرل تھے اور گوئٹے مالا، آسٹریلیا اور کولمبیا میں سفارتی سرگرمیاں کرتے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ قطر دنیا میں امریکہ کے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے اور خلیج فارس تعاون کونسل نیز خطے کے رکن ممالک کی سطح پر اس کا سب سے نمایاں اتحادی ہے، حال ہی میں واشنگٹن اور دوحہ کے درمیان تعلقات کی قربتیں بہت قابل ذکر ہیں جس کی ایک وجہ افغانستان کے بحران میں ان کا کردار ہے جہاں طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد پیش آنے والی صورتحال کو روکنے میں قطریوں نے خصوصی کردار ادا کیا۔


مشہور خبریں۔
کیا انڈیا کا نام بدل کر بھارت کرنا سنگین خطرہ ہے؟
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: انڈیا کا نام بدل کر بھارت کرنے سے پہلی نظر
ستمبر
اسرائیل حزب اللہ کے سامنے کیوں نہیں ٹِک سکتا؟
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن کے بعد ماہرین نے اس امکان کا
جون
نیتن یاہو کی جنگ ایک شیطانی جنگ ہے: حماس
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: عزت الرشق نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اور ان کی
مئی
صیہونی تجزیہ نگار کا حماس کے بارے میں حیران کن انکشاف
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی تجزیہ نگار نے نیتن یاہو کی کابینہ پر
اکتوبر
سندھ میں سیلاب سے ساڑھے 16 لاکھ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں، شرجیل میمن
?️ 30 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا
اگست
مغربی کنارے کے خلاف صیہونیوں کی تازہ ترین جارحیت
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال
جولائی
امریکا میں پاکستان کی سفارتی جائیداد سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو فروخت
?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانے کی جائیداد کے
دسمبر
امریکی عوام صیہونیوں سے مطمئن نہیں
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:جب کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے نے شہریوں کو سب
نومبر