?️
فلسطین کانفرنس میں کن رہنماؤں کے مائیکروفون بند ہوئے؟
نیویارک میں منعقدہ فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے” کے اجلاس کے دوران ترکی اور انڈونیشیا کے صدور کے مائیکروفون مقررہ وقت ختم ہونے پر خودکار نظام کے تحت بند کر دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق مقررین کو پانچ منٹ اور دیگر شرکاء کو تین منٹ کے لیے خطاب کا وقت دیا گیا تھا۔ صدر رجب طیب اردوگان نے اگرچہ وقت سے زیادہ بولنے کی کوشش کی، مگر مائیکروفون بند ہونے کے باوجود اپنی تقریر مکمل کر لی۔ اسی طرح انڈونیشیا کے صدر کا مائیک بھی مقررہ وقت پر بند ہوا۔
ترکی کی صدارتی کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے وضاحت کی کہ ایردوغان کی تقریر دورانِ خطاب وقفوں اور شرکاء کی جانب سے بار بار ہونے والی تالیوں کے باعث طول پکڑ گئی، جس کی وجہ سے نظام کے تحت پانچویں منٹ پر مائیکروفون خود بخود بند ہو گیا۔
ادارے نے واضح کیا کہ اردن کے بادشاہ کی تقریر کسی تکنیکی مسئلے کا شکار نہیں ہوئی اور اس حوالے سے پھیلنے والی افواہیں درست نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ یہ اعلیٰ سطحی اجلاس اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں ہوا، جہاں متعدد رہنماؤں نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی و غیرقانونی بستیاں بسانے کی پالیسیوں کی مذمت کی۔
صدر اردوگان نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ شدت اختیار کر رہا ہے اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو فلسطین کے قیام کو ناممکن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے بقول فلسطین کا مسئلہ ایک عالمی مسئلہ ہے اور نیتن یاہو اس وقت اپنے ہمسایوں کے خلاف نسل کشی کر رہے ہیں۔ اسرائیلی جبر کے خلاف کھڑا ہونا اخلاقی ذمہ داری ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ کی سعودی سفیر سے ملاقات،تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی سفیر کی ملاقات
دسمبر
وزیراعظم کا شہریوں کو جھانسہ دیکر باہر بھجوانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
?️ 18 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے معصوم پاکستانیوں کو
دسمبر
ایران کے حملے؛ 12 دنوں میں صیہونی ریاست میں 20 ہزار بار سائرن
?️ 26 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی جوابی کارروائی وعدہ صادق 3 کے دوران اسرائیل
جون
مہنگائی معاشرے کے ہر طبقے کو متاثر کررہی ہے
?️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اس وقت جب مہنگائی معاشرے کے ہر طبقے
ستمبر
وقت آگیا ہے پاک-چین دوستی مزید مستحکم کی جائے، انوار الحق کاکڑ
?️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا
اکتوبر
کانگریس میں نیتن یاہو کی تقریر پر امریکی نمائندوں کے شدید ردعمل کی لہر
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: کانگریس میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی تقریر کے
جولائی
غزہ کے حامی طلباء کے خلاف امریکی کانگریس نے کیا کہا؟
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: ایک طرف امریکی پولیس کے ہاتھوں طلباء پر جبر تشدد
مئی
غزہ کے زخموں کے سامنے انسانیت کا عظیم نقصان
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: سماجی میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں
جولائی