?️
سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعلان کیا کہ مقبوضہ علاقوں پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملے شروع ہو گئے ہیں اور ساتھ ہی فلسطینی جنگجوؤں کے مقبوضہ علاقوں اندر داخل ہونے اور بڑی تعداد میں صیہونیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے مقبوضہ اراضی پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملے کی خبر دی۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کا مسجد الاقصی پر وحشیانہ حملہ/ مزاحمتی تحریک کا جواب
ان ذرائع نے تاکید کی کہ غزہ کی پٹی سے قریبی صہیونی بستیوں اور مقبوضہ علاقوں کے مرکز میں بعض علاقوں کی طرف سینکڑوں راکٹ فائر کیے گئے۔
اس بڑے راکٹ حملے کے بعد تل ابیب، رشون لیزیون، رحوفوت اور دیگر علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 نے تاکید کی ہے کہ مزاحمتی تحریک نے تل ابیب کو بھاری اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
عبرانی زبان کے اخبار Yedioth Ahronoth نے اعلان کیا کہ مزاحمت کی طرف سے راکٹ حملوں کی وجہ سے عسقلان شہر میں درجنوں کاروں میں آگ لگ گئی۔
عبرانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں بہت سے صہیونی شہر اور قصبے مزاحمتی تحریک کے راکٹ حملوں کی زد میں ہیں اور جنوب سے شمال تک مقبوضہ علاقوں کے ایک بڑے حصے میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عسقلان شہر میں دو عمارتوں کو مزاحمتی راکٹوں سے براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی سرحد پر واقع صہیونی بستیوں میں مزاحمتی جنگجوؤں کے داخل ہونے کے امکانات کے بارے میں خدشات ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کے حساس مراکز مزاحمتی میزائلوں کے گھیرے میں
صہیونی ٹی وی کے چینل 14 نے بھی بتایا کہ اوریم کے علاقے میں فائرنگ اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اس چینل نے زور دے کر کہا کہ سیدروت شہر میں ایک ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
عبرانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو اور صیہونی وزیر جنگ یوو گیلانٹ مقبوضہ علاقوں پر بڑے اور غیر معمولی مزاحمتی راکٹ حملے کے بعد سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرنے جا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ترکی میں پٹرول کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ؛ 24 لیرا فی لیٹر
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے حالیہ دنوں میں ترکی میں ایندھن کی
جون
1948 کے بعد سے پہلی بار بنی براک ایرانی میزائلوں کی زد میں
?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی خاخاموں کے تمام دعوؤں کے باوجود 1948 کے بعد
جون
امریکہ کا یوکرین کو دور تک مار کرنے والے میزائل سسٹم بھیجنے کا منصوبہ
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: سی این این نے امریکی حکومتی ذرائع کے حوالے سے
مئی
پاکستانی فنکاروں کی نئے سال کی آمد پر مداحوں کو مبارکباد
?️ 1 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی نئے سال کا
جنوری
اسٹیٹ بینک نے درآمدی اشیا پر عائد پابندیوں میں نرمی کردی
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خام مال اور
دسمبر
طلال چوہدری کا سہیل آفریدی کو مشورہ
?️ 18 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے
اکتوبر
جسے میرے کام سے اعتراض ہوگا، اس سے شادی نہیں کروں گی، یشما گل
?️ 2 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ یشما گل نے واضح کیا ہے کہ وہ
مارچ
مشرق وسطی میں کیا ہونے جا رہا ہے؟
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:مشرق وسطیٰ ماضی کی پالیسیوں سے بڑے پیمانے پر تبدیلی اور
جون